's Avatar

@farrukhnawaz.bsky.social

محبت فاتح عالم

83 Followers  |  11 Following  |  33 Posts  |  Joined: 01.12.2024  |  1.8193

Latest posts by farrukhnawaz.bsky.social on Bluesky

ہم کہانی کے وہ کردار ہیں اے جانِ غزل
ہم کہانی سے جو نکلیں تو کہانی نہ رہے

فرخ نواز فرخؔ

01.01.2025 15:48 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0
Video thumbnail

نام نہ لے، یاد نہ کر
#urdu #urdupoetry #poetry #shayari #unfreezaccount #deartiktokteamdontundervie #heartbroken #sadpoetry
#trending #1millionaudition #viralpoetry #farrukhnawazpoetry

24.12.2024 05:14 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

کھینچ کر رات کی دیوار پہ مارے ہوتے
میرے ہاتھوں میں اگر چاند ستارے ہوتے

ہم نے اک دوجے کو خود ہار دیا، دکھ ہے یہی
کاش ہم دنیا سے لڑتے ہوئے ہارے ہوتے

واحد اعجاز میر

22.12.2024 11:19 — 👍 0    🔁 1    💬 0    📌 0
Video thumbnail

اس لیے کوئی زیادہ نہیں رُکتا ہے یہاں
‎لوگ کہتے ہیں مرے دل پہ ترا سایا ہے

‎مزید ویڈیوز کے لیگ فالو کریں…

www.tiktok.com/@farrukhnawa...

#urdu #poetry #trending #shayari #urdupoetry

22.12.2024 11:18 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

دو قدم چاند مرے ساتھ جو چل پڑتا ہے
شہر کا شہر تعاقب میں نکل پڑتا ہے

میں سرِ آب جلاتا ہوں فقط ایک چراغ
دوسرا آپ ہی تالاب میں جل پڑتا ہے

پیاس جب توڑتی ہے سر پہ مصیبت کے پہاڑ
کوئی چشمہ میری آنکھوں سے ابل پڑتا ہے

بے خیالی میں اسی راہ پہ چل پڑتا ہوں ہوں
جانتا بھی ہوں کہ اس راہ میں تھل پڑتا ہے

05.12.2024 11:55 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0
Post image

مرد ہمیشہ یہ سوچنا پسند کرتا ہے کہ وہ اپنا کام خود کر رہا ہے، جب کہ حقیقت میں وہ وہی کر رہا ہے، جو عورت چاہتی ہے،چاہے وہ عورت ماں ہو،بہن ہو،بیٹی ہو یا بیوی ہو۔
لیکن ایک عقلمند عورت اسے ہمیشہ یہ یقین دلاتی ہے کہ وہ وہی ہے، جو پتوار چلا رہا ہے، چاہے یہ معاملہ نہ بھی ہو.،

05.12.2024 02:14 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

سچ بات مان لیجئے چہرے پہ دھول ہے
الزام آئینوں پہ لگانا فضول ہے

04.12.2024 18:16 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

سسکیوں نے چار سو دیکھا کوئی ڈھارس نہ تھی
ایک تنہائی تھی اس کی گود میں سر رکھ لیا...

04.12.2024 08:05 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

تیرے ہونے سے سمجھتا تھا کہ دنیا تم ہو !!
ویسے دنیا کو میں بیکار کہا کرتا تھا !!

تجھ سے بچھڑا ہوں تو رویا ہوں وگرنہ کل تک !!
رونے والوں کو میں فنكار کہا کرتا تھا !!

04.12.2024 08:00 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

جس نے تنہائی کی بانہوں میں گزاری ہو حیات۔۔۔
تُو اسے چھوڑ کے جانے سے ڈراتا کیا ہے!

میری جیبوں میں محبت کے ہیں سکے لیکن۔۔۔
آج کے دور میں ان سکوں سے آتا کیا ہے!!!

04.12.2024 07:55 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

چشم نم جان شوریدہ کافی نہیں
تہمت عشق پوشیدہ کافی نہیں
آج بازار میں پا بہ جولاں چلو

04.12.2024 07:53 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

ابرو نہ سنوارا کرو کٹ جائے گی انگلی
نادان ہو تلوار سے کھیلا نہیں کرتے

04.12.2024 07:52 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

کوئی بھولا ہوا چہرہ نظر آئے شاید
آئینہ غور سے تو نے کبھی دیکھا ہی نہیں

شکیب جلالی

04.12.2024 07:51 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

وقتِ رخصت وہ چُپ رہے عابدؔ
آنکھ میں پھیلتا گیا کاجل

04.12.2024 07:50 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0
Post image

شاہجہاں نے بھی نچوڑا ہوگا رعایا کا لہو
اپنے پیسوں سے ، کہاں تاج محل بنتا ہے

04.12.2024 07:21 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

شاعری کی دنیا میں فراز صاحب کی شاعری سے مجھے بےپناہ محبت ہے۔ فراز صاحب نبض شناس ہیں۔یہی محسوس ہوتا ہی کہ فراز صاحب نے جو لکھا ہے وہ میرا ہی قصہ ہے۔

وہ تو پتھر پہ بھی گزرے نہ خدا ہونے تک
جو سفر میں نے نہ ہونے سے کیا ، ہونے تک

زندگی! اس سے زیادہ تو نہیں عمر تری
بس کسی دوست کے ملنے سے جدا ہونے تک

04.12.2024 06:08 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

تم تو بندوق کے بل پر جیتے
میں نہتہ تھا ہارنا تھا مجھے
اس لیے دل سے لگایا مجھ کو
تم نے دھوکے سے مارنا تھا مجھے

فرخ نواز فرخؔ

03.12.2024 18:23 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

بالکل

03.12.2024 18:19 — 👍 1    🔁 0    💬 1    📌 0

یہ بات تلخ ہے لیکن تمہیں بتا دوں یار
‏تیرا رویہ تعلق کی جان لے لے گا🩶

03.12.2024 14:13 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

‏جیسے ساحل سے چھڑا لیتی ہیں موجیں دامن۔
کتنا سادہ ہے تیرا مجھ سے گریزاں ہونا!!

03.12.2024 14:12 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

گئے زمانے کی چاپ جن کو سمجھ رہے ہو
وہ آنے والے اداس لمحوں کی سسکیاں ہیں
---
آنس معین

03.12.2024 03:28 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0
Video thumbnail

بتوں کے شہر میں لُٹتے تو کوئی بات بھی تھی
خدا گواہ ہے لُٹے ہیں خدا کی بستی میں

03.12.2024 03:11 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

گہری سوچیں لمبے دن اور چھوٹی راتیں
وقت سے پہلے دھوپ سروں پہ آ پہنچی

آنس معین

03.12.2024 02:46 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

گونجتا ہے بدن میں سناٹا
کوئی خالی مکان ہو جیسے

آنس معین

03.12.2024 02:31 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

جب اللہ رب العزت سے دوستی ہو جاتی ہے تو وہ اپنے دوستوں کو بہت سی کنجیاں عطا کر دیتا ہے ان میں سے ایک کنجی دلوں کے قفل کھولنے کی بھی ہوتی ہے۔

02.12.2024 19:24 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0
Post image

انجام کو پہنچوں گا میں انجام سے پہلے
خود میری کہانی بھی سنائے گا کوئی اور

آنس معین

02.12.2024 18:36 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

تم سے ہرگز نہیں ہوا لیکن
خود سے بیزار ہو گیا ہوں میں

جنگ زدہ شہر کی عمارت ہوں
اور مسمار ہو گیا ہوں میں

فرخ نواز فرخؔ

02.12.2024 12:42 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0
Video thumbnail

میں محبت میں بھی اوقات سے باہر نہ گیا

02.12.2024 12:33 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

بعد اس کے مری قسمت نہیں کھلنے والی
اب وہ کھڑکی کسی صورت نہیں کھلنے والی

واعظا ! دختر انگور ہے کس چیز کا نام
بن پئے تم پہ حقیقت نہیں کھلنے والی

بیچ میں کوئی نہیں پھر بھی ہے اتنی دوری
مجھ پہ اس جسم کی حدت نہیں کھلنے والی

شاعر: انور دراز

02.12.2024 06:10 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

دل جہاں جائے گا اے یار وہاں جائیں گے
تیرے در سے جو اُٹھیں گے تو کہاں جائیں گے

فرخ نواز فرخؔ

02.12.2024 02:48 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

@farrukhnawaz is following 9 prominent accounts