Arshad chaudhry's Avatar

Arshad chaudhry

@arshadchaudhry.bsky.social

Journalist beyond borders. Currently Working with @independenturdu.com Views here are my personal

79 Followers  |  12 Following  |  16 Posts  |  Joined: 17.11.2024  |  1.9618

Latest posts by arshadchaudhry.bsky.social on Bluesky

پاکستان میں صرف 44 فیصد خاکروب مستقل ملازم،45 فیصد کے پاس کنٹریکٹ نہیں: رپورٹ حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک نئی تحقیقی رپورٹ میں پایا ہے کہ پاکستان میں صفائی کے کام سے جڑے ملازمین کے روزگار کو باقاعدہ شکل نہ دینا اور دیگر قانونی تحفظ سے محروم کرنا ایک...

www.independenturdu.com/node/181266

29.07.2025 09:54 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0
Post image

بڑے کارنامے کا بڑا اعزاز

22.05.2025 17:44 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0
Preview
کراچی: سٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا ٹریک پر طویل دھرنا، ٹرینوں کی آمدورفت معطل **کراچیکے بن قاسم ریلوے سٹیشن کے قریب پاکستان سٹیل ملز کے برطرف ملازمین کے دھرنے کے باعث پیر کی دوپہر سے ملک کے سب سے بڑے شہر کا ریلوے کے ذریعے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہے۔ ** مظاہرین ریلوے ٹریک پر بیٹھے ہوئے ہیں، جس کے باعث کراچی سے ٹرینوں کی آمد و رفت گذشتہ آٹھ گھنٹوں سے معطل ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پاکستان سٹیل ملز سے نکالے گئے چھ ہزار ملازمین کو بحال کیا جائے، جبکہ سٹیل ٹاؤن میں بجلی اور گیس کی فراہمی بھی فوری طور پر بحال کی جائے۔ ڈی سی او ریلوے کراچی شیمہ غنی نے بتایا کہ مظاہرے کا آغاز دوپہر 12:30 بجے ہوا، جس کے بعد کراچی سے چلنے والی متعدد ٹرینیں، جیسے ملت ایکسپریس، گرین لائن، کراچی ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس ڈاؤن ٹریک پر رک گئیں، جبکہ اپ ٹریک پر رحمان بابا ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس اور قراقرم ایکسپریس بھی متاثر ہوئیں۔ # مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) شیمہ غنی نے کہا کہ ’ہم نے مسافروں کو سکیورٹی فراہم کی اور جہاں تک ممکن تھا سہولت فراہم کی، لیکن اب بھی متعدد مسافر ریلوے سٹیشنوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ ہم زیادہ تر مسافروں کو مکمل ریفنڈز دے رہے ہیں۔‘ انہوں نے زور دیا کہ ’حکومت اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرے۔ سٹیل ملز کے ملازمین کا جو بھی مسئلہ ہے اس کا پاکستان ریلوے سے کوئی تعلق نہیں۔‘ شیمہ غنی کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور سٹیل ملز انتظامیہ سے مذاکرات جاری ہیں، تاہم ابھی تک کسی نتیجے تک نہیں پہنچا جا سکا۔ اس صورت حال پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مظاہرین کو ٹریک سے ہٹانے میں مدد کریں تاکہ ٹرین آپریشن بحال ہو سکے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’احتجاج کے باعث گذشتہ آٹھ گھنٹوں سے ٹرین آپریشن مکمل طور پر معطل ہے، جس سے نہ صرف نظام متاثر ہوا ہے بلکہ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔‘ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مظاہرین سے بات چیت کر کے مسئلے کا پُرامن حل نکالنے کی کوشش کریں گے اور ریلوے ٹریک کو جلد کلیئر کروانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔ کراچی ریلوے سندھ پاکستان سٹیل ملز کراچی کے بن قاسم ریلوے سٹیشن کے قریب پاکستان سٹیل ملز کے برطرف ملازمین کے دھرنے کے باعث پیر کی دوپہر سے ملک کے سب سے بڑے شہر کا ریلوے کے ذریعے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع ہے۔ صالحہ فیروز خان سوموار, اپریل 7, 2025 - 21:30 Main image: > <p>کراچی میں سات اپریل، 2025 کو بن قاسم ریلوے ٹریک پر سٹیل ملز کے برطرف ملازمین نے دھرنا دے رکھا ہے (سکرین گریب/ فیاض یونس)</p> پاکستان type: news related nodes: کراچی سٹیل ملز اور اخلاقیات ’پہلے فرض، پھر عید:‘ گھروں سے دور ریلوے ملازمین دیامر بھاشا ڈیم مظاہرین کا دھرنا: ’2100 گھر حکومتی معاوضے سے محروم ہیں‘ نواب شاہ: پاکستان ریلویز کا ’سپر ہیرو‘ کون، گینگ مین یا ٹرین ڈرائیور؟ SEO Title: کراچی: سٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا ٹریک پر طویل دھرنا، ٹرینوں کی آمدورفت معطل copyright: show related homepage: Hide from Homepage
07.04.2025 16:29 — 👍 0    🔁 1    💬 0    📌 0
Preview
پارلیمان کا مشترکہ اجلاس: صدارتی اعتراض والے بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے **قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پارلیمان کا مشترکہ اجلاس آج دس بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس میں زیر التوا بل، بالخصوص وہ قوانین جن پر صدر نے اعتراضات لگائے تھے، منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔** اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر آصف زرداری کی جانب سے طلب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایوان بالا (سینیٹ) کے اجلاس کا وقت بھی تبدیل کیا گیا۔ سینیٹ کا اجلاس جو پہلے آج صبح ساڑھے 10 بجے ہونا تھا اب دو بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔ اجلاس میں حکومت زیر التوا بلز قانون سازی کے لیے پیش کرے گی۔ ان بلز میں سے بیشتر ایسے بلز ہیں جنہیں پارلیمان کے دونوں ایوانوں سینیٹ اور قومی اسمبلی نے تو منظور کر لیا تھا تاہم ایوان صدر کے پاس پہنچنے پر ان پر اعتراضات لگاتے ہوئے صدر نے واپس پارلیمان کو بھیج دیا تھا۔ # مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزارت تجارت کا تجارتی تنظیمات ایکٹ میں ترمیم سے متعلق بل زیر غور آئے گا، اس بل کو صدر نے پارلیمان سے منظوری کے بعد واپس بھیج دیا تھا۔ اجلاس میں وفاقی وزارت تعلیم کا قومی کمیشن برائے انسانی ترقی آرڈیننس 2002 میں ترمیم کا بل اور این ایف سی ادارہ برائے انجینیرنگ و ٹیکنالوجی ملتان ایکٹ میں ترمیم اور نام تبدیل کرنے سے متعلق بل اور وزارت تجارت کا درآمدات و برآمدات انضباط ایکٹ 1950 میں ترمیم کے بل پیش کیے جائیں گے۔ اجلاس میں وزارت تعلیم کا نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد ایکٹ 2018 میں ترمیم کا بل، وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس، سائنس و ٹیکنالوجی، اسلام آباد آرڈیننس 2002 میں ترمیم کا بل، قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل 2024 جو اس کے قیام کے لیے احکام وضع کرنے سے متعلق ہے، بھی پیش کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سینیٹر منظور احمد نیشنل ایکسیلنس انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لیے احکام وضع کرنے سے متعلق بل بھی پیش کریں گے۔ یاد رہے پارلیمان قواعد وضوابط کے مطابق جو بلز مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں، انہیں سپلیمنٹری ایجنڈے کے طور پر اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جا سکتا ہے۔ قانون سازی کے لیے کسی بھی بل کو منظور کرنے کے لیے اس کی تحریک کو اس سے پہلے پیش کرنا ہوگا۔ پارلیمان قانون سازی قومی اسمبلی ان بلز میں سے بیشتر ایسے بلز ہیں جنہیں پارلیمان کے دونوں ایوانوں سینیٹ اور قومی اسمبلی نے تو منظور کر لیا تھا تاہم ایوان صدر کے پاس پہنچنے پر ان پر اعتراضات لگاتے ہوئے صدر نے واپس پارلیمان کو بھیج دیا تھا۔ قرۃ العین شیرازی جمعہ, جنوری 24, 2025 - 08:30 Main image: > <p>تین مارچ، 2024 کی اس تصویر میں اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے باہر موجود میڈیا ورکرز اور سرکاری اہلکار اجلاس سے قبل موجود ہیں(اے ایف پی)</p> سیاست type: news related nodes: صدر کے دستخط سے دینی مدارس رجسٹریشن کا بل قانون بن گیا میڈیا سے متعلق پیکا ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور، صحافیوں کا احتجاج ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: شہباز شریف SEO Title: پارلیمان کا مشترکہ اجلاس: صدارتی اعتراض والے بل منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے copyright: show related homepage: Show on Homepage
24.01.2025 03:35 — 👍 0    🔁 1    💬 0    📌 0
Post image 07.01.2025 17:21 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

ملاقات کون نہیں ہونے دے رہا؟؟

07.01.2025 17:20 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0
Preview
غزہ میں ’ہائپوتھرمیا‘ سے بچوں کی موت: ’اسے اٹھایا تو جیسے برف کا ٹکڑا ہو‘ **اتوار کو صبح سویرے یحيیٰ البطران نے آنکھ کھولی تو دیکھا کہ ان کی بیوی نورا ان کے نومولود جڑواں بیٹوں، جمعہ اور علی کو جگانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ وہ دونوں خاندان کے عارضی خیمے میں اکٹھے سو رہے تھے جو غزہ کے مرکزی علاقے میں واقع ایک کیمپ میں ہے۔** گذشتہ دنوں ساحلی علاقے میں شدید سردی اور موسلا دھار بارش نے ان کی زندگی کو عذاب بنا دیا مگر اس صبح جو یحییٰ نے سنا وہ کہیں زیادہ سنگین تھا۔ یحيیٰ نے بتایا کہ ’نورا نے کہا کہ وہ جمعہ کو جگانے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن وہ نہیں جاگ رہا۔ میں نے علی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ بھی نہیں جاگ رہا۔ میں نے جمعہ کو اٹھایا وہ برف کی طرح سفید اور یخ بستہ تھا۔ جیسے برف کا ٹکڑا، منجمد۔‘ جمعہ جو ایک ماہ کے تھے سردی کی وجہ سے ٹھٹھر کر جان سے گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق غزہ میں حالیہ دنوں میں سردی کی وجہ سے جان سے جانے والے چھ فلسطینیوں میں وہ بھی شامل تھے۔ علی پیر کو نازک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج تھے۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بعد دوسرے موسم سرما نے پہلے سے بے گھر لاکھوں لوگوں کی زندگی میں اذیت میں اضافہ کر دیا ہے جن میں سے کئی بار بار بے گھر ہوئے جب کہ فائر بندی پر اتفاق کی کوششیں کہیں پہنچتی نظر نہیں آتیں۔ جمعہ البطران کی موت اس بات کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے کہ بے بس خاندانوں کو درپیش صورت حال کس قدر شدید ہے۔ یحییٰ البطران کا خاندان، جو غزہ کے شمالی قصبے بیت لاہیا سے تعلق رکھتا ہے، اسرائیلی حملوں کے ابتدائی دنوں میں اپنا گھر چھوڑ کر المغازی منتقل ہو گیا جو وسطی غزہ میں کھلے میدان اور جھاڑیوں پر مشتمل ایک علاقہ ہے جسے اسرائیلی حکام نے انسانی ہمدردی کے زون کے طور پر نامزد کیا۔ بعد میں، جب المغازی کا علاقہ مزید غیر محفوظ ہو گیا، تو یحییٰ خاندان کے ساتھ قریبی شہر دیر البلح کے ایک اور کیمپ میں منتقل ہو گئے۔ # مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اپنے بیٹے کے رنگین کمبل کو سینے سے لگائے جمعہ کی والدہ نورا البطران نے کہا کہ ’میں تو بڑی ہوں، شاید یہ سب سہہ لوں، لیکن اس ننھی سی جان نے ایسا کیا کیا تھا کہ اسے یہ سب جھیلنا پڑا؟‘ ’وہ یہ سب سہہ نہیں سکا۔ نہ سردی، نہ بھوک اور نہ ہی یہ مایوسی۔‘ **پھٹے پرانے خیمے** اس علاقے میں درجنوں خیمے، جو کئی مہینوں کے استعمال کی وجہ سے پہلے ہی خستہ حال ہو چکے تھے، تیز ہوا اور بارش سے اڑ گئے یا پانی میں ڈوب گئے۔ خاندان ان خستہ حال خیموں کو ٹھیک کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ پھٹی ہوئی پلاسٹک شیٹیں جوڑ رہے ہیں اور پانی کو روکنے کے لیے ریت کے ڈھیر لگا رہے ہیں۔ تین بچوں کی ماں صابرین ابو شنب کے بقول: ’پانی خیمے کے اندر آ گیا۔ گدے اور میرے بچوں کے کپڑے سب بھیگ گئے۔ میں نے بچوں کے کپڑے اتار کر انہیں آج صبح صرف زیر جامہ پہنایا ہے۔‘ خاتون کا خیمہ پانی میں ڈوب گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ سو رہے تھے اور زیر جامہ تک پورے بھیگ چکے تھے۔ قسم لے لو۔ پتلون اور زیر جامہ سب بھیگ گئے۔ سب کچھ بھیگ گیا، کمبل، تکیے، سب کچھ۔‘ ابو شنب دمے کی مریضہ ہیں اور دوا کے باوجود سرد موسم کی وجہ سے گذشتہ ایک مہینے سے ان کی حالت بہتر نہیں ہوئی کیوں کہ ان کے پاس نہ گرم کمبل ہیں اور نہ ہی موٹے کپڑے۔ غزہ پر اسرائیلی حملہ فلسطین اسرائیل جمعہ جو ایک ماہ کے تھے سردی کی وجہ سے ٹھٹھر کر جان سے گئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق غزہ میں حالیہ دنوں میں سردی کی وجہ سے جان سے جانے والے چھ فلسطینیوں میں وہ بھی شامل تھے۔ روئٹرز منگل, دسمبر 31, 2024 - 18:00 Main image: > <p>فلسطینی والد یحيیٰ البطران 29 دسمبر 2024 کو اپنے نومولود بیٹے کی لاش اٹھائے رو رہے ہیں جن کی موت شدید سردی کے باعث ہوئی (روئٹرز)</p> دنیا type: news related nodes: عالمی ادارہ صحت کا غزہ کے ہسپتال کے ڈائریکٹر کی رہائی کا مطالبہ فلسطینی خاندان کا بقا کے لیے ’ایک خیمے سے دوسرے‘ تک کا سفر غزہ کے بچے جن کے خواب ادھورے رہ گئے ’جہنم میں پیدائش‘: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بعد سے 20 ہزار بچے پیدا ہوئے SEO Title: غزہ میں ’ہائپوتھرمیا‘ سے بچوں کی موت: ’اسے اٹھایا تو جیسے برف کا ٹکڑا ہو‘ copyright: Translator name: علی رضا show related homepage: Hide from Homepage
31.12.2024 13:01 — 👍 0    🔁 1    💬 0    📌 0

Happy new year stay bless all❤️

01.01.2025 06:40 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

فیصل آباد: سرگودھا روڑ پر پی ٹی آئی کارکنوں کا پولیس سے تصادم، مظاہرین کے پرپتھراؤ پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی

24.11.2024 10:33 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

اسلام آباد میں جو احتجاج کے لیے آئے واپس نہ جائے، محسن نقوی کی پولیس کو ہدایت

23.11.2024 05:24 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

ملک کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کرنے والے آج کہاں ہیں، کیا ان کو جواب دہ نہیں ٹھہرانا چاہیے، آرمی چیف

20.11.2024 17:51 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0
Preview
انٹرنیٹ بغیر خلل چل رہا ہے، وی پی این کارپوریٹ اور فری لانسرز کے لیے ہے: پی ٹی اے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں انٹرنیٹ بغیر کسی خلل کے چل رہا ہے اور ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ...

www.independenturdu.com/node/176996

19.11.2024 19:36 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

تاکہ یہ بھی 44ارب ڈالر کر بیچ کر نکل جائیں؟؟

19.11.2024 16:11 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

پی ٹی آئی احتجاج کا اعلان کرتی ہے خوف سے انٹرنیٹ دم توڑ دیتا ہے

19.11.2024 16:06 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

‎کسی کو احتجاج کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ایپکس کمیٹی اجلاس میں فیصلہ

19.11.2024 16:05 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0
Preview
چیمپیئنز ٹرافی، سب ٹیمیں آنے کو تیار، انڈیا تحفظات پر ہم سے بات کرے: محسن نقوی **چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے۔ انڈیا کے تحفظات دور کیے جا سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے حوالے سے اچھے کی امید ہے۔** پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق پیر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ’دنیا کی تمام ٹیمیں، جنہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کیا، وہ پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ کسی کو کوئی مسئلہ نہیں۔ ایسی کوئی وجہ نہیں کہ انڈین ٹیم پاکستان نہ آئے۔ اگر انڈیا کو کوئی تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے۔ ہم ان کے خدشات دور کریں گے۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔ آئی سی سی دنیا کے کرکٹ بورڈز کی تنظیم ہے، اسے اپنی ساکھ کے بارے میں سوچنا ہو گا۔ محسن نقوی نے بتایا کہ آئی سی سی کو خط لکھا تھا جس کے جواب کا انتظار ہے۔ ہمارا صرف آئی سی سی کے ساتھ رابطہ ہے۔ پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے۔ انہوں نے کہا: ’ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور رہیں گے۔ امید ہے آئی سی سی جلد چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرے گی۔ ہمیں اپنا کام مکمل کرنا ہے، اس لیے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹور منسوخ نہیں ہوا، صرف ری شیڈول ہوا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ وہاب ریاض مسلسل کام کر رہے ہیں۔ کسی کو ہٹایا نہیں تھا اور محمد یوسف کو بھی کہیں جانے نہیں دے رہے۔ ’میں کرکٹرز کو اکٹھا کر رہا ہوں، جانے کیسے دوں گا۔ عبدالرزاق بھی میرے لیے بہت اہم ہیں۔‘ سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن سے متعلق بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مقررہ وقت سے پہلے تعمیراتی کام مکمل کرلیا جائے گا۔ # مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ سابق بین الاقوامی فاسٹ بولر عاقب جاوید کو پاکستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اس عہدے پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 تک خدمات انجام دیں گے۔ پی سی بی کے پریس ریلیز کے مطابق اپنی اس مدت کے دوران عاقب جاوید قومی سلیکشن کمیٹی کے سینئر رکن کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہیں گے اور آٹھ ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد انہیں اضافی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ دریں اثنا پی سی بی نے مستقل وائٹ بال ہیڈ کوچ کے تقرر کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اختتام تک مکمل کیا جائے گا۔ وائٹ بال کوچنگ کی پوزیشن گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے حالیہ دورۂ آسٹریلیا کے دوران ٹیم کی کوچنگ کی تھی اور وہ اب جنوبی افریقہ میں ہونے والی آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم کے ساتھ دوبارہ شامل ہوں گے۔ پاکستان مردوں کی ٹیم 24 نومبر سے 5 دسمبر تک زمبابوے میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، اور اس کے بعد 10 سے 22 دسمبر تک جنوبی افریقہ میں اتنی ہی وائٹ بال میچز کی سیریز کھیلے گی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل، پاکستان 8 سے 14 فروری تک نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا، جس میں سہ فریقی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔ چیمپئنز ٹرافی پاکستان انڈیا پی سی بی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنزٹرافی کی تمام ٹیمیں پاکستان آنے کو تیار ہیں، کوئی وجہ نہیں کہ انڈین ٹیم پاکستان نہ آئے، اگر انڈیا کو تحفظات ہیں تو دور کیے جا سکتے ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردو سوموار, نومبر 18, 2024 - 16:15 Main image: > <p>چیئرمین پی سی بی محسن نقوی 18 نومبر 2024 کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کر رہے ہیں (پی ٹی وی سکرین گریب)</p> پاکستان type: news related nodes: چیمپئینز ٹرافی ہائیبرڈ ماڈل پر بات ہوئی نہ ہم کریں گے: محسن نقوی کیا محسن نقوی جو چاہیں بن سکتے ہیں؟ چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد، آئی سی سی ٹیم پاکستان آئے گی: محسن نقوی پی سی بی اور وزارت داخلہ: محسن نقوی یہ ذمہ داریاں نبھا سکیں گے؟ SEO Title: چیمپیئنز ٹرافی، سب ٹیمیں آنے کو تیار، انڈیا تحفظات پر ہم سے بات کرے: محسن نقوی copyright: Translator name: علی رضا show related homepage: Show on Homepage
18.11.2024 11:33 — 👍 0    🔁 2    💬 0    📌 0
Preview
حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگے کا فیصلہ **وفاقی حکومت نےپاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کا اعلان کر دیا ہے۔** پیر کو سینیٹر طلال چوہدری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری کے اجلاس میں شریک وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے اعلان کیا کہ ’پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگیں گے۔‘ اس موقعے پر سیکریٹری نجکاری کمیشن عثمان باجوہ کا کہنا تھا کہ ’دوبارہ بولیوں کی طرف گئے تو یہ ایک مختصر عمل ہوگا، پی آئی اے کی نجکاری کے پہلے عمل کے دوران کافی حد تک کام ہوچکا ہے۔‘ وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ’وزیر اعظم شہباز شریف کا پی آئی اے کی دوباری نجکاری پر فوکس ہے، جو ہم نے سبق سیکھا ہے اس سے مستقبل میں نجکاری پر کوئی اچھی خبر ملے گی، پی آئی اے میں منافع بخش ادارہ بننے کا پورا پوٹینشل ہے، میں آج بھی کہتا ہوں پی آئی اے ایک منافع بخش ادارہ بن سکتا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر پی آئی اے کو بیچنا ہے تو حکومت کو بڑا دل کرنا پڑے گا۔‘ سینیٹر طلال چوہدری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے خریداروں کی عدم دلچسپی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور حکومی کی طے کردہ رقم سے کئی گنا کم بولی آنے کی وجوہات بھی گفتگو ہوئی۔ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے بتایا کہ ’28 نومبر 2023 کو پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع کیا گیا، میں جب وزیر بنا تو عمل شروع ہو چکا تھا، پی آئی اے میں کل 830 ارب کے نقصانات تھے، ہم نے پی آئی اے کے 623 ارب بقایاجات کو ہولڈنگ کمپنی میں پارک کیا۔‘ انہوں نے مزید بتایا کہ ’ہم نے باقی 200 ارب کو پی آئی اے کے ساتھ ہی پارک کیا، نجکاری کے وقت 45 ارب کا خسارہ تھا۔‘ **نجکاری کمیشن: پی آئی اے کی 10 ارب کی بولی مسترد** # مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اس سے قبل 13 نومبر 2024 کو نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کے 60 فیصد حصص کے حصول کے لیے بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم کی جانب سے گذشتہ ماہ لگائی گئی 10 ارب روپے کی بولی پر غور کرنے کے بعد اسے مسترد کرنے کی سفارش کی تھی۔ وفاقی وزیر نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے کو کابینہ کمیٹی کو بجھوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ بورڈ نے پی آئی اے سی ایل کی نجکاری کے لیے آئندہ کے لائحہ پر بھی غور کیا اور اس کی جلد نجکاری کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا تھا۔ وزارت نجکاری کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری سمیت مختلف امور پر غور و خوض کیا گیا اور اہم سفارشات کی منظوری دی گئی تھی۔ نجکاری بورڈ کے اجلاس میں اراکین کی نجکاری کے عمل میں شرکت کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ’نجکاری کے امور قوانین و ضوابط کے مطابق اور ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے مکمل کرنے ہوں گے کیونکہ پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کے امور کا حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی نے کرنا ہے۔‘ پاکستان پی آئی اے پیر کو سینیٹر طلال چوہدری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری کے اجلاس میں شریک وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے اعلان کیا کہ ’پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگیں گے۔‘ انڈپینڈنٹ اردو سوموار, نومبر 18, 2024 - 08:45 Main image: > <p>پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا بوئنگ 777 طیارہ 8 جون، 2020 کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اترنے جا رہا ہے (اے ایف پی)</p> معیشت type: video related nodes: پی آئی اے کا صف اول کی ایئر لائن سے زوال کا سفر نجکاری کمیشن کی جانب سے پی آئی اے کی 10 ارب کی بولی مسترد پی آئی اے پر یورپ میں عائد پابندی جلد اٹھ جائے گی: سیکریٹری ایوی ایشن صوبائی حکومتیں پی آئی اے چلانا چاہیں تو کوئی اعتراض نہیں: وزیر نجکاری SEO Title: حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگے کا فیصلہ copyright: show related homepage: Show on Homepage
18.11.2024 14:33 — 👍 3    🔁 2    💬 0    📌 0

دعا کریں ملک کے خیر خواہوں کو اب skyblueبند کرنے کا خیال نہ آجائے

19.11.2024 01:18 — 👍 2    🔁 0    💬 0    📌 0

جو ایپ بھی چل جاتی ہے فروخت کر دی جاتی ہے کاروبار بن گیا

18.11.2024 10:26 — 👍 3    🔁 0    💬 1    📌 0

Is it alternate of twitter(x)?

17.11.2024 22:22 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

Hello guys

17.11.2024 18:17 — 👍 3    🔁 0    💬 1    📌 0

@arshadchaudhry is following 9 prominent accounts