عمل سے زندگی بنتی ھے جنت بھی جہنم بھی،
#نمود_عشق
@ihn92.bsky.social
An ordinary Pakistani, a simple Muslim, a sinner, an optimist.
عمل سے زندگی بنتی ھے جنت بھی جہنم بھی،
#نمود_عشق
الســـــلام عــــلیکم ورحـــمتہ اللّٰــه وبــرکاتہ
💕🌺
قالَ رسول اللّٰه ﷺ:
🌺
جبریل ؑ مجھے پڑوسی (ہمسایہ) کے بارے میں بار بار اس طرح وصیت کرتے رہے،
کہ مجھے خیال گزرا کہ شاید وہ پڑوسی کو وراثت میں شریک کر دیں گے۔
🌺
(البخاری، ۶۰۱۴)
🌺💕
#نمود_عشق
الســـلام عـــلیکم ورحـمتہ اللّٰـه
💕🌺
قالَ ﷺ:
🌺
تم میں سے جو کوئی برائی دیکھے تو چاہیئے کہ:
1ـ اپنے ہاتھ سے اسے بدل دے،
2ـ اگر اتنی طاقت نہ ہو تو اپنی زبان سے اسے بدل دے،
3ـ اگر اسکی طاقت بھی نہ ہو تو اپنے دل سے (اسے بدلنے کی تدبیر سوچے)
اور یہ سب سے کمزور ایمان ہے۔
🌺
مسلم، ۱۷۷
🌺
#نمود_عشق
الســـــلام عـــــلیکم ورحـــمتہ اللّٰــه
💕🌺
نماز، روزے اور صدقہ سے بڑھ کر افضل درجہ رکھنے والے عمل کے متعلق آقا کریم ﷺّ فرمان ملاحظہ فرمائیں ؟
عمل کی کوشش کریں ؟
#نمود_عشق
الســـــلام عـــــلیکم ورحـــمتہ اللّٰــه
💕🌺
رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:
🌺
فَزُورُوا الْقُبُورَ، فَإِنَّهَا تُذَكِّرُ الْمَوْتَ
🌺
قبروں کی زیارت کیا کرو، کیونکہ وہ تمہیں موت کی یاد دلاتی ہیں۔
🌺
مسلم، ۲۲۵۹
🌺💕
#نمود_عشق
#شب_قدر_مبارک
الســـلام عـــلیکم ورحـمتہ اللّٰـه
💕🌺
رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:
🌺
جن تین اقسام کے ہوتے ہیں:
۱ـ ایک قسم ایسی ہے جن کے پر ہوتے ہیں اور وہ ہوا میں اڑتے ہیں،
۲ـ ایک قسم سانپوں اور کتوں جیسی ہے،
اور
۳ـ ایک قسم آباد ہونے والے اور کوچ کرنے والے ہیں۔
مستدرک الحاكم، ۳۷۰۲
🌺
#نمود_عشق
میرا خواب ہے کہ مریم نواز سچ بولے۔
میرا یہ خواب کب پورا کریں گی؟
الســــلام عــــلیکم ورحـــمتہ اللّٰــه
💕🌺
قالَ النبی ﷺ:
🌺
آدمی کیلئے اس کے اہل و عیال،
اس کا مال، اس کی جان، اس کی اولاد اور اس کا پڑوسی، فتنہ و آزمائش ہیں۔
جبکہ روزہ، نماز، صدقہ، نیکی کا حکم کرنا اور برائی سے روکنا اس کا کفارہ ہے۔
🌺
(مسلم، ۷۲۶۸)
🌺💕
#نمود_عشق
الســـلام عـــلیکم ورحــمتہ اللّٰــه
💕🌺
رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:
🌺
وہ شخص بخیل ہے،
جس کے پاس میرا ذکر ہوا،
لیکن اُس نے مجھ پر درود نہ پڑھا۔
🌺
(اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ مُحَمَّدٍ وَّعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ)
🌺
(ترمذی، ۳۵۴۶)
🌺💕
#نمود_عشق
الســـلام عـــلیکم ورحــمتہ اللّٰـه
💕🌺
رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:
🌺
قرآن مجید کا پڑھتے رہنا لازم پکڑ لو،
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے
وہ (قرآن) اونٹ کے اپنی رسی تڑوا کر بھاگ جانے سے زیادہ تیزی سے (سینوں سے) بھاگتا ہے۔
🌺
(البخاری، ۵۰۳۳)
🌺💕
#نمود_عشق
الســــلام عــــلیکم ورحـــمتہ اللّٰـه
🌺💕
رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:
🌺
جب اللّٰه تعالیٰ تم میں سے کسی کو کوئی اچھی چیز عطا کرے،
تو وہ اپنے اور اپنے گھر والوں سے آغاز کرے۔
🌺
(مسلم، ۴۷۱۱)
💕🌺
#نمود_عشق
الســـلام عـــلیکم ورحــمتہ اللّٰــه
💕🌺
رسول اللّٰه ﷺ نے صدقہ کا،
عفت اختیار کرنے کا اور لوگوں سے مانگنے کا ذکر کیا،
جبکہ آپ ﷺ منبر پر تھے اور فرمایا:
بیشک اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔
اوپر والا ہاتھ خرچ کرنے والا اور نیچے والا ہاتھ مانگنے والا ہے۔
🌺
(البخاری، ۱۴۲۹)
🌺
#نمود_عشق
الســـلام عـــلیکم ورحــمتہ اللّٰـه
💕🌺
قالَ النبیﷺ:
🌺
۱ـ بہترین صدقہ وہ ہے جسے دے کر دینے والا مالدار ہی رہے،
۲ـ اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے،
۳ـ خرچ کی ابتداء ان سے کرو جو تمہاری کفالت میں ہیں۔
🌺
(البخاری، ۵۳۵۵)
🌺💕
#نمود_عشق
الســـلام عـــلیکم ورحــمتہ اللّٰــه
💕🌺
حضرت انس بن مالک ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:
🌺
بیشک لوگوں میں کچھ اللّٰه والے ہوتے ہیں۔
🌺
حضرت انس ؓ نے کہا:
یا رسول اللّٰه ﷺ! وہ کون لوگ ہیں؟
آپ ﷺ نے فرمایا:
وہ اہلِ قرآن ہیں،
وہی اللّٰه والے اور اسکے خاص لوگ ہیں۔
🌺
(ماجہ، ۲۱۵)
🌺💕
#نمود_عشق
الســـلام عـــلیکم ورحــمتہ اللّٰه
💕🌺
قالَ رسول اللّٰه ﷺ:
🌺
جہنم نے اپنے رب سے شکایت کی، کہا:
میرے رب !
میرے بعض حصے نے بعض کو کھا لیا ہے۔
تو اسے دو سانسوں کی اجازت دی گئی،
ایک سانس سردی میں اور ایک سانس گرمی میں۔
لہٰذا تم شدید گرمی اور شدید سردی جو محسوس کرتے ہو،
اس کا یہی سبب ہے۔
🌺
(البخاری، ۳۲۶۰)
💕🌺
الســـــلام عـــــلیکم ورحـــمتہ اللّٰــه
💕🌺
حضرت عبداللّٰه بن عباس ؓ نے بتایا،
رسول اللّٰه ﷺ نے انصار کی ایک عورت کو فرمایا:
🌺
جب رمضان آئے تو عمرہ کرلینا کیونکہ یقیناً اس (رمضان) میں عمرہ کرنا حج کے برابر ہے۔
🌺
مسلم، ۳۰۳۸
🌺💕
#نمود_عشق
الســـــــلام عـــــــلیکم
💕🌺
قالَ النبی ﷺ:
🌺
ایک آدمی نے رسول اللّٰه ﷺ سے گری پڑی چیز کے بارے میں پوچھا
تو آپ ﷺ نے فرمایا:
ایک سال اس کا اعلان کرو،
پھر اس کے بندھن اور تھیلی کی شناخت رکھو،
پھر اسے خرچ کر لو،
اگر اس کا مالک آجائے تو اسے دے دو۔
🌺
(مسلم، ۴۴۹۹)
🌺💕
#نمود_وعشق
الســـــلام عــــلیکم ورحــمتہ اللّٰـه
💕🌺
قالَ رسول اللّٰه ﷺ:
🌺
شہداء پانچ (لوگ) ہیں:
۱ـ طاعون سے وفات پانے والا،
۲ـ پیٹ کی بیماری سے وفات پانے والا،
۳ـ ڈوب کر وفات پانے والا،
۴ـ دب کر وفات پانے والا،
اور
۵ـ اللّٰه کی راہ میں شہادت پانے والا۔
🌺
(البخاری، ۲۸۲۹)
🌺💕
#نمود_عشق
الســـلام عـــلیکم ورحـمتہ اللّٰـه
💕🌺
اَللّٰھُمَّ صَلّ ِعَلٰی سَیِّدِناَ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِهٖ وَعِترَتِهٖ بِعَدَدِ کُلِِّ مَعۡلُوۡمٍ لَّكَ
اَسۡتَغۡفِرُ اللهََ َالَّذِی لَآ اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ الۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ وَاَتُوبُ اِلَیۡهِ یَاحَیُّ یَاقیُّوۡمُ
🌺
#درود_اویسیہ
#نمود_عشق
الســـــلام عـــــلیکم ورحـــمتہ اللّٰــه
💕🌺
رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:
🌺
اگر میں کسی کو کسی کے لئے سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو میں عورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہروں کو سجدہ کریں،
اس وجہ سے کہ اللّٰه تعالیٰ نے بیویوں پر شوہروں کا حق مقرر کیا ہے۔
🌺
(ابو داؤد، ۲۱۴۰)
🌺
#نمود_عشق
الســــلام عــــلیکم ورحـــمتہ اللّٰــه
💕🌺
حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے:
🌺
نبی کریم ﷺ نے ایک نقش و نگار والی چادر پر نماز پڑھی،
پھر فرمایا:
اس کے نقش و نگار نے مجھے مشغول کر دیا تھا،
اسے ابوجہم کے پاس لے جاؤ اور مجھے ایک انبجانی (سادہ) چادر لا دو۔
🌺
(البخاری، ۷۵۲)
🌺💕
#نمود_عشق
الســـلام عـــلیکم ورحـــمتہ اللّٰــه
🌺💕
رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:
🌺
میری یہ امت، امتِ مرحومہ ہے (یعنی جس پر اللّٰه کی رحمت ہے)،
آخرت میں اس پر ( شدید دائمی) عذاب نہیں۔
دنیا میں اس کا عذاب فتنوں، زلزلوں اور قتل کی صورت میں ہے۔
🌺
(ابوداؤد، ۴۲۷۸)
💕🌺
#نمود_عشق
الســـــلام عــــلیکم ورحـــمتہ اللّٰــه
💕🌺
حضرت عبداللّٰه بن عمرو ؓ نے بیان کیا:
رسول اللّٰه ﷺ نے کچھ لوگوں کو وضو کرتے دیکھا،
آپ ﷺ نے دیکھا کہ ان کی ایڑیاں خشک ہیں تو آپ ﷺ نے فرمایا؛
ان ایڑیوں کیلئے آگ کی تباہی ہے،
وضو اچھی طرح کیا کرو۔
🌺
(نسائی، ۱۱۱)
🌺💕
#نمود_عشق
الســـــلام عــــلیکم ورحـــمتہ اللّٰــه
🌺💕
حضرت ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا،
میں نے خود نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ:
🌺
(خرید و فروخت میں) قَسم مال کی فروخت میں اضافہ کرنے والی ہے،
لیکن برکت کو ختم کرنے والی ہے۔
🌺
(البخاری، ۲۰۸۷)
💕🌺
#نمود_عشق
الســـــلام عــــلیکم ورحـــمتہ اللّٰـه
🌺💕
رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:
🌺
مَنْ کُنْتُ مَوْلَاہُ فَعَلِیٌّ مَوْلَاہُ
🌺
جس کا مولیٰ میں ہوں،
علی ؓ بھی اس کے مولیٰ ہیں۔
اے اللّٰه! تو اس سے محبت کر جو علی ؓ سے محبت کرے،
اور اس سے دشمنی کر جو علی ؓ سے دشمنی کرے۔
🌺
(مسند احمد، ۹۵۰)
💕🌺
#ننود_عشق
🤝الســـــلام عــــلیکم🤝
💕🌺
رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:
🌺
یہ بات کہ میں کہوں:
۱- سُبْحَانَ اللَّهِ
۲- وَالْحَمْدُ لِلَّهِ
۳- وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ
۴- وَاللَّهُ أَكْبَر
مجھے (کائنات کی) ان تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے جن پر سورج طلوع ہوتا ہے۔
🌺
(مسلم، ۶۸۴۷)
🌺💕
#نمود_عشق
الســــلام عــــلیکم ورحـــمتہ اللّٰــه
💕🌺
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لاَ آكُلُ مُتَّكِئًا»
🌺
سیدنا ابو حجیفہ ؓ سے روایت ہے،
انہوں نے کہا کہ رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:
یقیناً میں ٹیک لگا کر نہیں کھاتا۔
🌺
(البخاری، ۵۳۹۸)
🌺💕
#نمود_عشق
الســـــلام عـــــلیکم ورحـــمتہ اللّٰـه
💕🌺
حضرت ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا:
🌺
رسول اللّٰه ﷺ نے کبھی کسی کھانے میں عیب نہیں نکالا،
اگر کوئی چیز آپ ﷺ کو پسند آتی تو آپ اُس کو کھا لیتے،
اور اگر ناپسند ہوتی تو اُسے چھوڑ دیتے۔
🌺
(مسلم، ۵۳۸۰)
🌺💕
#نمود_عشق
الســـــلام عــــلیکم ورحـــمتہ اللّٰــه
🌺💕
حضرت ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا،
میں نے خود نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ:
🌺
(خرید و فروخت میں) قَسم مال کی فروخت میں اضافہ کرنے والی ہے،
لیکن برکت کو ختم کرنے والی ہے۔
🌺
(البخاری، ۲۰۸۷)
💕🌺
#نمود_عشق