زمیں کو مل کے سنواریں مثال روئے نگار
رخ نگار سے روشن چراغ بام کریں
سکھائیں دست طلب کو ادائے بیباکی
پیام زیر لبی کو صلائے عام کریں
مجروح سلطانپوری
@nishatrasool2.bsky.social
Consciousness in an ignorant society is an unforgivable crime Dr Ali shariyati
زمیں کو مل کے سنواریں مثال روئے نگار
رخ نگار سے روشن چراغ بام کریں
سکھائیں دست طلب کو ادائے بیباکی
پیام زیر لبی کو صلائے عام کریں
مجروح سلطانپوری
میں اس سے کم پہ زمانہ مرید کر لیتا
خیال عشق میں جتنا تمہارا کرنا پڑا
نگاہ یارنےکچھ ایسےعیب ڈھونڈھ لیے
تمام کار محبت دوبارہ کرنا پڑا
کبیر اطہر
دل اس کا ہتھیلی پہ ہے میرے لیے ، لیکن
ہاتھوں میں میرے دست حنائی نہیں دیتا
اس عشق میں کچھ شائبہ حرص بھی ہوگا
میں قوت باطن کی صفائی نہیں دیتا
سید امین اشرف
اس بام سےنکلےگا ترےحسن کا خورشید
اس کنج سےپھوٹے گی کرن رنگ حنا کی
اس در سے بہے گا تیری رفتار کا سیماب
اس راہ پہ پھیلے گی شفق تیری قبا کی
فیض احمد فیض
Congratulations
28.12.2024 04:10 — 👍 0 🔁 0 💬 0 📌 0گھر میں گلدان سجائے ہیں تیری آمد پر
اور اک پھول بہانے سے الگ رکھا ہے
اسکےہونٹوں کونہیں آنکھ کودی ہےترجیح
پیاس کو پیاس بجھانے سے الگ رکھا ہے
دلاور علی آزر
میں چپ ہوا تھا کہ ٹکراؤ ختم ہو جائے
وہ میرےصبر کو کمزوریاں سمجھنے لگے
شارب مورانوی
چھلک رہا ہے زمانے کے صبر کا پیالہ
ہمارے عہد کے فرعون کو عذاب تو دے
تڑپ رہی ہےزمیں کب سےمنصفی کیلئے
نبی نہیں تو زمانے کو بوترابؔ تو دے
قیصر خالد
دل کےبارےمیں میں تفصیل بتاؤں تمہیں کیا
مختصر یہ کہ محبت کو سزا جانتا ہے
مسئلہ یہ ہے کہ میں خوش ہوں اکیلا ہو کر
اس قدر خوش کہ فقط میرا خدا جانتا ہے
اورنگ زیب
میرا مزاج اور ہے ، مجھکو تو اے کلیم
پردےکےساتھ دور سے ہے گفتگو پسند
یہ کون ہیں ریاضؔ ہیں رسوائےکوئےیار
آئے ہیں آج بن کے بڑے آبرو پسند
ریاض خیر آبادی
کچھ ہم تیرے معیار پہ پورے نہیں اترے
کچھ تو بھی کہ مشہورتھاجیسا نہیں نکلا
گو شہر میں پیمائش قد عام ہے ، لیکن
اک شخص بھی ہم قامت سایہ نہیں نکلا
اختر عثمان
مائل حق بھی ہے، عاصی بھی، انا والا بھی
وہ جو رہتا ہے ، مری ذات کے آئینے میں
جنگ جاری ہے میری ، نفس امارہ سے ہنوز
جب سے دیکھا تجھے برسات کے آئینے میں
سید اقبال رضوی شارب
The main objective of the civil service is to facilitate the welfare of the people and the routine of life
Good job ma,am
دیر آید ، درست آید
03.12.2024 09:32 — 👍 0 🔁 0 💬 0 📌 0خدمت خلق ہی راہ نجات ہے
29.11.2024 12:15 — 👍 1 🔁 0 💬 0 📌 0فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَ(4)الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَ(5)الَّذِیْنَ هُمْ یُرَآءُوْنَ(6)
ترجمہ: کنزالایمان
تو ان نمازیوں کی خرابی ہےجو اپنی نماز سے بھولے بیٹھے ہیں وہ جو دکھاوا کرتے ہیں
تمباکو نوشی
29.11.2024 05:17 — 👍 1 🔁 0 💬 0 📌 0میم نیٹ مسائل کی وجہ سے فالو بیک دینے میں غیر ارادی طور پر دیر سویر ہو جاتی ہے اسلیئے لمحوں والا فیصلہ قرین انصاف نہیں ہو گا
23.11.2024 10:15 — 👍 0 🔁 0 💬 0 📌 0وعلیکم السلام
صبح بخیر پاکستان
کہر کی رحل پہ اور دھند کےجزدان میں وہ
اک صحیفہ ہےکہ جس پر کوئی اعراب نہیں
تیرے پاپوش میرا تکیہ ، تیرا جسم حرم
اس سے زیادہ تو نگہ واقف آداب نہیں
عامر سہیل
بلند و پست دنیا فیصلہ کرنے نہیں دیتی
کہ گرنا چاہتا ہوں یا سنبھلنا چاہتا ہوں میں
محبت میں ہوس کا سا مزا ملنا کہاں ممکن
وہ صرف اک روشنی ہے جس میں جلنا چاہتا ہوں میں
عرفان صدیقی
خوبصورت دعوت عمل و فکر
19.11.2024 12:10 — 👍 1 🔁 0 💬 0 📌 0ہاہاہاہاہاہاہاہاہا
19.11.2024 12:05 — 👍 1 🔁 0 💬 0 📌 0“Nearly 2000 children under 5 are dying every day from air pollution, which has become the 2nd biggest health risk factor for young children around the world.
More than 8 million deaths of children & adults were caused by air pollution in 2021.” @TheGuardian.com www.theguardian.com/environment/...
دیکھتے ہیں گھر کے روزن سے جو نیلا آسماں
وہ بھی اپنے آپ کو اہل نظر کہنے لگے
شبنم رومانی