مسئلۂ فلسطین پر قائد اعظم اور دیگر بانیانِ پاکستان کے مسلسل اور واضح موقف کو سمجھنا ہو تو ڈاکٹر ندیم شفیق ملک مرحوم کی یہ کتاب ملاحظہ کیجیے جس میں انھوں نے 1917ء (بالفور ڈیکلیریشن) سے 1947ء (قیامِ پاکستان) تک مسئلۂ فلسطین پر آل انڈیا مسلم لیگ کے موقف کی تفصیل پیش کی ہے۔
24.11.2024 05:56 — 👍 3 🔁 0 💬 0 📌 0
ٹرانس جینڈرز کو خواجہ سرا کہنا غلط اور دھوکا ہے۔
خواجہ سرا اصلاً مرد ہوتے ہیں لیکن انھیں ان کی رضامندی سے یا جبراً خصی کرکے نامرد بنایا گیا ہوتا ہے۔ ٹرانس جینڈرز کا مسئلہ جسمانی نہیں، نفسیاتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خواہ وہ جسمانی طور پر مرد ہوں، اگر وہ خود کو عورت کہنا چاہیں، تو انھیں اس کا حق ہے۔
21.11.2024 18:02 — 👍 0 🔁 0 💬 0 📌 0
سائنس کے فلسفے پر تین روزہ آن لائن کورس
کورس کل شروع ہورہا ہے۔
کورس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کل صبح 10 بجے تک رجسٹریشن ہوسکتی ہے۔
تفصیلات پوسٹر میں ہیں۔
21.11.2024 16:04 — 👍 1 🔁 0 💬 0 📌 0
ویسے اسلامی نظریاتی کونسل سے وی پی این کے متعلق راے مانگی کس نے تھی؟
یہ بھی معلوم کیجیے کہ پریس ریلیز کی ایک غلطی کی تصحیح کےلیے بلائے گئے اجلاس پر پر قومی خزانے سے کتنا خرچہ ہوا؟
کونسل کے پاس کرنے کو اور کوئی کام نہیں ہے؟
20.11.2024 15:15 — 👍 6 🔁 1 💬 1 📌 0
ہم بلیو سکائی پر اس لیے آئے تھے کہ ٹویٹر پر وی پی این کے بغیر آنا ممکن نہیں تھا جسے اسلامی نظریاتی کونسل نے غیر شرعی قرار دیا تھا لیکن آج تو یہاں بھی وی پی این کے بغیر نہیں آسکتے۔
کیا کونسل ہمارے لیے گنجائش نہیں نکال سکتی اگر ہم 'گستاخی'، 'فحاشی' اور 'ملکی سلامتی کی خلاف ورزی' نہ کرنے کا وعدہ کریں؟
19.11.2024 04:07 — 👍 10 🔁 1 💬 1 📌 0
کچھ عرصہ قبل گلہ کیا تھا کہ ہماری جامعات نے فلسطین کے مسئلے پر کیوں چپ سادھ لی ہے۔
ٹھہرے پانیوں میں پتھر پھینکنے کا فائدہ ہوا ہے، الحمد للہ۔
چند دن قبل بونیر یونیورسٹی نے اس موضوع پر پروگرام کیا۔
اب بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد پینل ڈسکشن کرنے جارہی ہے۔
بدھ، 20 نومبر، 10 سے 12 بجے تک، ان شاء اللہ۔
18.11.2024 14:38 — 👍 11 🔁 4 💬 0 📌 0
ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں!
18.11.2024 14:34 — 👍 11 🔁 2 💬 0 📌 0