Syed Mehdi's Avatar

Syed Mehdi

@mehdi144pk.bsky.social

اللہ تعالی کی ذات پر توکل ہی انسان کی فلاح و کامیابی کا راز ہے۔

535 Followers  |  531 Following  |  126 Posts  |  Joined: 19.11.2024  |  1.5857

Latest posts by mehdi144pk.bsky.social on Bluesky

السّلام علیکم
( فجر ، مغرب عشاء) نماز میں با آواز بلند قرأت کرنے سے دوزخ کے شعلے اتنی ہی دور ہوں گے جہاں تک اس کی آواز جا رہی ہوگی۔ ایسا شخص خوش ہو کر پل صراط سے گزر کر جنت میں داخل ہوگا۔

بحوالہ: مواعظِ عددیہّ ص 314 (حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عـجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

16.04.2025 00:58 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

السّلام علیک
خرید و فروخت کرنے والے کو پانچ چیزوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔
1- سود۔
2- قسم۔
3- عیب چھپانا۔
4- بیچتے وقت اپنے مال کی تعریف۔
5- بوقت خرید دوسرے کے مال کا شکوہ۔

بحوالہ: مواعظِ عددیہّ ص 236 (حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عـجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

10.04.2025 00:51 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

السّلام علیکم
قیامت کے دن اللہ پاک ان اشخاص کو اپنے پاس رحمت میں جگہ دے گا.
وہ شخص جسے صاحب حسب و جمال عورت نے گناہ کی دعوت دی اور اس نے کہا میں اللہ سے ڈرتا ہوں۔
وہ شخص جس نے صدقہ اتنا چھپا کر دیا کہ بائیں ہاتھ کو علم نہیں ہونے دیا کہ اس نے کتنا صدقہ دیا۔

(حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)

07.04.2025 01:11 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

السّلام علیکم
اللہ کو سب سے زیادہ یہ اعمال پسند ہیں۔
1- وقت پر نماز ادا کرنا۔
2- والدین سے نیکی کرنا۔
3- اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔

بحوالہ: مواعظِ عددیہّ ص 132 (حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

اتوار کے دن کا ذکر:
یا ذالجلال والاکرام سو مرتبہ

06.04.2025 01:02 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

السّلام علیکم
علماء کی دو قسمیں ہیں،
1- اپنے علم پر عمل کرنے والا عالم وہ ناجی ہے۔
2- اپنے علم کو ترک کرنے والا عالم، یہ ہلاک ہونے والا ہے۔
بے عمل عالم کی بدبو سے اہل دوزخ اذیت محسوس کریں گے۔

بحوالہ: مواعظ عددیہ (حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

05.04.2025 01:23 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

السّلام علیکم
عقل کے تین اجزاء ہیں جس میں یہ موجود ہوں وہ عاقل اور جس میں نہ ہو اس میں عقل نہیں ہے۔
1- معرفت الہی
2- اطاعت الہٰی
3- اللہ سے حسن ظن رکھنا

بحوالہ: مواعظِ عددیہّ (حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

04.04.2025 01:31 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

*عید الفطر مبارک*
السّلام علیکم
جب تم نماز سے فارغ ہو جاؤ تو اللہ سے چار چیزوں سے بچنے کے لیے پناہ مانگو۔
1- عذاب جہنم۔
2- عذاب قبر۔
3- عذاب زندگانی و موت۔
4- فتنہ دجال۔

بحوالہ: مواعظِ عددیہّ ص 193 (حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)
🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

31.03.2025 04:40 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

¤ رمضان کریم ¤
*اٹھائیسویں دن کی دعا*
اے معبود! آج کے دن نفلی عبادت سے مجھے زیادہ حصہ دے، مجھے مسائل دین یاد کرنے کی عزت دے اور تمام وسیلوں میں سے میرے وسیلے کو اپنے حضور قریب تر فرما اے وہ ذات جسے اصرار کرنے والوں کا اصرار دوسروں سے غافل نہیں کرتا۔

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

29.03.2025 00:05 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

¤ رمضان کریم ¤
*ستائیسویں دن کی دعا*
اے معبود! آج کے دن مجھے شب قدر کا فضل نصیب فرما، میرے معاملوں کو مشکل سے آسان بنا دے، میرا عذر و معذرت قبول کر اور میرے گناہ معاف اور بوجھ دور کر، اے نیکوکار بندوں کے ساتھ مہربانی کرنے والے۔

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

28.03.2025 02:43 — 👍 6    🔁 0    💬 1    📌 0

¤ رمضان کریم ¤
*چھبیسویں دن کی دعا*
اے معبود! آج کے دن میری کوشش کو پسندیدہ، گناہ کو معاف شدہ، میرے عمل کو قبول شدہ اور میرے عیب کو چھپا ہوا قرار دے، اے سب سے زیادہ سننے والے۔

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عـجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

جمعرات کے دن کا ذکر:
لا الہ الا اللہ الملک الحق المبین سو مرتبہ

26.03.2025 23:36 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

¤ رمضان کریم ¤
*پچیسویں دن کی دعا*
اے معبود! آج کے دن مجھے اپنے دوستوں کا دوست اور اپنے دشمنوں کا دشمن قرار دے نیز مجھے اپنے نبیوں کے خاتم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت پر قائم قرار دے، اے نبیوں کے دلوں کی نگہداری کرنے والے۔

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عـجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

26.03.2025 00:25 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

¤ رمضان کریم ¤
*چوبیسویں دن کی دعا*
اے معبود! آج کے دن میں وہ چیز مانگتا ہوں جو تجھے پسند ہے اور اس چیز سے تیری پناہ لیتا ہوں جو تجھے ناپسند ہے اور اس میں تجھ سے توفیق مانگتا ہوں تاکہ فرمانبرداری کروں اور تیری نافرمانی نہ کروں اے سائلوں کو بہت عطا کرنے والے ۔

*ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج*

25.03.2025 00:09 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

¤ رمضان کریم ¤
*بائیسویں دن کی دعا*
اے معبود! آج کے دن میرے لئے اپنے کرم کے دروازے کھول دیے،مجھ پر اپنی برکتیں نازل فرما، مجھے اپنی رضاؤں کے ذرائع اختیار کرنے کی توفیق دے اور مجھ کو مرکز بہشت میں سکونت عنایت فرما، اے بقرار لوگوں کی دعائیں قبول کرنے والے ۔

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

22.03.2025 23:34 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0
Post image

نماز کی پابندی اور اس کی نگہداشت کرو اور اسے زیادہ سے زیادہ بجا لاؤ اور اس کے ذریعہ سے اللہ کا تقرب چاہو، کیونکہ نماز مسلمانوں پر وقت کی پابندی کے ساتھ واجب کی گئی ہے۔ ( امام علی ع)
حضرت امام علی ع کی شہادت کے موقع پر ہم امام زمانہ عجہ اور تمام عالم اسلام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

22.03.2025 03:57 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

¤ رمضان کریم ¤
*بیسویں دن کی دعا*
اے معبود! آج میرے لئے جنت کے دروازے کھول دے اور آج مجھ پر جہنم کے دروازے بند فرما دے اور آج مجھے قرآن پڑھنے کی توفیق دے اے ایمان داروں کے دلوں کو تسلی بخشنے والے۔

*اللهم العن قتلة أمير المؤمنين علیہ السلام*

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

20.03.2025 23:10 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

¤ رمضان کریم ¤
*اٹھارہویں دن کی دعا*
اے معبود! آج کے دن مجھ کو اس مہینے کی سحریوں کی برکتوں سے آگاہ کر، میرے دل کو اسکی روشنیوں سے چمکا دے اور میرے اعضاء کو اس ماہ کے احکام پر عمل کی طرف لگا دے واسطہ اپنے نور کے، اے عارفوں کے دلوں کو روشن کرنے والے۔

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عـجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

18.03.2025 23:44 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

¤ رمضان کریم ¤
*سترھویں دن کی دعا*
اے معبود! آج کے دن مجھے نیک عمل کرنے کی ہدایت دے، میری حاجتیں اور خواہشیں پوری فرما جو سوال کرنے اور تشریح کا محتاج نہیں،اے ان باتوں کو جاننے والے جو اہل عالم کے سینوں میں ہیں،رحمت نازل فرما محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور انکی پاکیزہ آل علیہ السلام پر۔

18.03.2025 00:14 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

¤ رمضان کریم ¤
*سولہویں دن کی دعا*
اے معبود! آج کے دن مجھے نیکوں کے ساتھ رہنے کی توفیق دے، اس میں مجھ کو بروں سے بچائے رکھ اور اپنی رحمت سے مجھے دارالقرار میں جگہ عطا فرما اپنی معبودیت کے، اے جہانوں کے معبود۔

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

سوموار کے دن کا ذکر:
یا قاضی الحاجات سو مرتبہ

16.03.2025 23:43 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0
Post image

🌹 15 رمضان المبارک🌹
فرمان امام حسن علیہ السّلام
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ماہ رمضان کو اپنی مخلوقات کے لئے مسابقہ کا میدان قرار دیا ہے کہ جس میں مخلوقات اللہ کی اطاعت کے ذریعہ اس کی مرضی حاصل کرنے پر سبقت لیتے ہیں جہاں ایک گروہ سبقت لے کر کامیاب ہو جاتا ہے اور دوسرا کوتاہی کر کے گھاٹے میں رہ جاتا ہے۔

16.03.2025 04:03 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

¤ رمضان کریم ¤
*پندرہویں دن کی دعا*
اے معبود! آج کے دن مجھے خوف والوں کی ایسی عبادت نصیب کر اور اس میں دلدادہ لوگوں ایسی بازگشت کے لیے میرا سینہ کھول دے اپنی پناہ کے ساتھ اے خوفزدوں کی پناہ۔

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

اتوار کے دن کا ذکر:
یا ذالجلال والاکرام سو مرتبہ

15.03.2025 23:39 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

¤ رمضان کریم ¤
*چودھویں دن کی دعا*
اے معبود! آج کے دن لغزشوں پر میری گرفت نہ فرما اس میں میری خطاؤں اور فضول باتوں سے درگزر کر اور آج قرار نہ دے مجھ کو مشکلوں اور مصیبتوں کا نشانہ بواسطہ اپنی عزت کے، اے مسلمانوں کی عزت.

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

14.03.2025 23:50 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

¤ رمضان کریم ¤
*بارہویں دن کی دعا*
اے معبود! آج کے دن مجھے پردے اور پاکدامنی سے زینت دے، سیر چشمی اور خودداری کے لباس سے ڈھانپ دے، آج مجھے عدل اور انصاف پر آمادہ فرما اور اپنی پناہ کے ساتھ ان چیزوں سے امن دے جن سے میں ڈرتا ھوں، اے ڈرنے والوں کی پناہ۔

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عـجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

12.03.2025 23:46 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

¤ رمضان کریم ¤
دسویں دن کی دعا
اے معبود! آج کے دن مجھے ان لوگوں میں رکھ جو تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں، اس میں مجھے ان میں قرار دے جو تیرے حضور کامیاب ہیں اور اس میں اپنے احسان وکرم سے مجھے اپنے نزدیکی لوگوں میں قرار دے۔ اے طلب گاروں کے مقصود۔
وفات حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے موقع پر تعزیت پیش کرتے ہیں

10.03.2025 23:50 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

¤ رمضان کریم ¤
*آٹھویں دن کی دعا*
اے معبود!
آج کے دن مجھے یتیموں پر رحم کرنے، ان کو کھانا کھلانے،کھلے دل سب کو سلام کہنے اور شرفاء کے پاس بیٹھنے کی توفیق دے اپنے فضل سے۔اے آرزومندوں کی پناہ۔

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

اتوار کے دن کا ذکر:
یا ذالجلال والاکرام سو مرتبہ

08.03.2025 23:39 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

السّلام علیکم
اگر چاہتے ہو کہ تمہارا مال نشونما پائے تو زیادہ سے زیادہ صدقہ دیا کرو۔
اگر جسمانی تندرستی چاہتے ہو تو بکثرت روزے رکھا کرو۔

بحوالہ: مواعظِ عددیہّ ص 287 (حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)
🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

اتوار کے دن کا ذکر:
یا ذالجلال والاکرام سو مرتبہ

08.03.2025 23:38 — 👍 1    🔁 0    💬 1    📌 0

¤ رمضان کریم ¤
*ساتویں دن کی دعا*
اے معبود! آج کےدن مجھے روزہ رکھنے اور عبادت کرنے میں مدد دے اور اس میں مجھے بےکار کی باتوں اور گناہوں سے بچائے رکھ اور اس میں مجھے یہ توفیق دے کہ ہمیشہ تیرے ذکر و یاد میں رہوں،اے گمراہوں کو ہدایت دینے والے۔

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

08.03.2025 01:14 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

¤ رمضان کریم ¤
*چھٹے دن کی دعا*
اے معبود! آج کےدن مجھے چھوڑ نہ دے کہ تیری نافرمانی میں لگ جاؤں اور نہ مجھے اپنے غضب کا تازیانہ مار ، آج کے دن اپنے احسان و نعمت سے مجھے اپنی ناراضگی کے کاموں سے بچائے رکھ ، اے رغبت کرنے والوں کی آخری امید گاہ۔

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

06.03.2025 23:42 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

¤ رمضان کریم ¤
*پانچویں دن کی دعا*
اے معبود! آج کے دن مجھے بخشش مانگنے والوں میں سے قرار دے ، آج کے دن مجھے اپنے نیکوکار عبادت گزار بندوں میں سے قرار دے اور آج کے دن مجھے اپنے نزدیکی دوستوں میں سے قرار دے اپنی محبت سے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عـجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

06.03.2025 00:08 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

¤ رمضان کریم ¤
*دوسرے دن کی دعا*
اے معبود! آج کےدن مجھے اپنی رضاؤں کے قریب کردے، مجھے اپنی ناراضگی اور اپنی سزاؤں سے بچائے رکھ اور مجھے اپنی آیات پڑھنے کی توفیق دے اپنی رحمت سے،اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

🚩 *ألـلَّـھُــمَ عجــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألـْـفــَـرَج* 🚩

سوموار کے دن کا ذکر:
یا قاضی الحاجات سو مرتبہ

02.03.2025 23:50 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

¤ رمضان کریم ¤
*پہلے دن کی دعا*
اے معبود! آج کا روزہ حقیقی روزہ داروں جیسا قرار دے، میری عبادت کو پکے عبادت گذاروں جیسی قرار دے،آج مجھے غافل لوگوں جیسی نیند سے بیدار کر دے اور میرے گناہ بخش دے۔ اے جہانوں کے پالنے والے اور درگزر کر مجھ سے اے گناہگاروں سے درگزر کرنے والے.

02.03.2025 01:43 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

@mehdi144pk is following 14 prominent accounts