ادب's Avatar

ادب

@khayall.bsky.social

ادب اور تاریخ کا طالب علم۔

1,590 Followers  |  1,395 Following  |  66 Posts  |  Joined: 15.11.2024  |  1.6197

Latest posts by khayall.bsky.social on Bluesky

Post image 23.09.2025 11:19 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0
Post image

Unusually heavy GPS jamming spoofing around Kaliningrad.

22.09.2025 22:58 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

آج کے میچ کا بہت دکھ ہے
مگر ٹیم انڈیا دنیائے کرکٹ 🏏 کی ورلڈ کلاس ٹیم ہے
ہماری کرکٹ اب قصہ پارینہ ہے کھلے دل سے تسلیم کریں ۔

21.09.2025 19:53 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0
Post image

اگر افغانستان نے بگرام ایئربیس واپس نہ کی تو خطے میں ایک بدترین صورتحال پیدا کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی دھمکی۔

20.09.2025 21:52 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

‏ہماری آنکھیں گَڑی ہوئی تھیں، ہمارا چہرہ بُجھا ہُوا تھا!
مگر جو سینے میں آگ روشن تھی اُس کا تُم کو پتا نہیں تھا!!

میں اپنے بختوں کی لوح دیکھی تو ہر جگہ پر سفر لِکھا تھا!
جہاں پہ لکھنی تھی رَب نے منزل وہاں پہ کچھ بھی لِکھا نہیں تھا!!

18.09.2025 21:59 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0
Post image 23.11.2024 18:40 — 👍 9    🔁 4    💬 0    📌 0

تنقید برائے اصلاح کے طلب گار ،سیاسی اختلاف بھی ہوگا ،آپ کے نظریات کی قدر کریں گے مگر متفق ہونا نہ ہونا ہمارے شعور کا فیصلہ ہوگا کامل کچھ نہیں ہر انسان خوبی اور خامی کے ساتھ قبول ہے آپ بھی قبول کریں ۔
پاکستان زندہ باد

17.11.2024 21:08 — 👍 22    🔁 2    💬 0    📌 0

‏شب کے مسافروں کو ابھی یہ خبر ملی
رستہ دکھانے والا ستارا فریب ہے

چپ چاپ آسمان کو میں دیکھتا رہا
پھر یوں ہوا کہ کوئی پکارا فریب ہے

03.01.2025 12:40 — 👍 2    🔁 0    💬 0    📌 0

اتنا آسان میچ مشکل کر جیت جانے کا ہنر بھی پاکستان کے پاس ہے۔
#pakvsSa

17.12.2024 19:47 — 👍 2    🔁 1    💬 0    📌 0

دونوں کے دو مختلف کردار ہیں اپنی زمین پر ان سے بڑا حاجی کوئی نہیں دوسری سرزمین پر ان سے بڑا جہادی کوئی نہیں

12.12.2024 12:21 — 👍 1    🔁 0    💬 1    📌 0

‏داعش نے جسے افغانستان میں قتل کیا وہ شہید ہے
وہی داعش جو کچھ شام میں کر رہی وہ عین جہاد ہے
منافقت کی سب سے بڑی ڈگری اس وقت پاکستانی سنی مسلمانوں کے پاس ہے۔
‎#Shame
‎#Syria

12.12.2024 12:01 — 👍 1    🔁 1    💬 1    📌 0

‏جن کے منہ میں آج کامیابی کی رال ٹپک رہی ایسے دوغلے لوگوں کو یاد رکھیں جب شام نکاح میں چھوارے کی طرح بٹے گا یہ دوغلے اس وقت امریکی سازش کا رونا روئیں گے مگر تب ان کے چہروں سے نقاب اتر چکا ہوگا ہم انہیں قدوسی کی بیوہ کی طرح بین یا فریاد نہیں کرنے دیں گے حقیقت دکھائیں گے۔
‎#Syria

07.12.2024 16:34 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

‏شامی باغیوں نے حما کے فوجی ائیرپورٹ پر بھی قبضہ کر لیا کل شام سے باغی بھر پور قوت سے دوبارہ ملک شام پر حملہ آور ہیں بشارالاسد ایران اور روس کے چرنوں میں بیٹھا ہوا کے مجھے بچا لو نصف دہائی سے شام پر قابض رہنے کے بعد بھی آپ اتنے کمزور ہیں تو آپ کا
غروب ہونا بنتا ہے
‎#Syria

05.12.2024 13:12 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

جنوبی کوریا کے صدر کی مشکلات بڑھنے لگیں اپوزیشن جماعتوں نے صدر کے مواخذے کے لیے رسمی کاروائی شروع کر دی جس کے بعد جمعہ کو بدقسمت صدر یون سک یول کی قسمت کا فیصلہ ہوگا دوسری جانب ذرائع یہ دعوی کر رہے کہ جمعہ سے قبل سک یول کا استعفی بھی آ سکتا۔
#southkorea

04.12.2024 12:15 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

‏پھر یوں ہوا کہ بات جدائی تک آگئی
خود کو ترے مزاج میں ڈھالا نہیں گیا

تو نے کہا تو تیری تمنا بھی چھوڑ دی
تیری کسی بھی بات کو ٹالا نہیں گیا.

03.12.2024 20:59 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

‏مارشل لا ناکام ہوا کیونکہ جنوبی کوریا میں قوم تھی جیالے,پٹواری متوالے یا ہینڈسم کے جھتے نہیں تھے زندہ ہونے کے لیے سانس لینا کافی نہیں بعض اوقات اپنی سانسیں کسی مقصد یا جدوجہد کے لیے قربان کرنی پڑتی ہیں اور کورین قوم نے یہ کر دکھایا لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔
‎#SouthKorea

03.12.2024 20:40 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

‏ملک میں مارشل لاء لگا دیا گیا

صدر کے مطابق یہ اقدام ریاست مخالف عناصر سے بچانے کے لیے اٹھایا گیا
سوک ئیول کو اس اقدام پر جنوبی کوریا سمیت دنیا بھر سے تنقید کا سامنا ہے۔
‎#Southkorea

03.12.2024 14:11 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

‏وہ معجزے سکُوت کے ہم کو بھی کر عطا
ہم حالِ دل سناٸیں ، مگر گُفتگُو نہ ہو.

03.12.2024 13:47 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

لاش اگر ایک بھی گری ہے تو ریاست اس کی ذمہ دار ہے کسی طور پر بھی کوئی جسٹی فیکیشن نہیں دے سکتا کہ لوگ اس لیے مارے یا کس لیے مارے سوال یہی ہے کہ ریاست نے اپنے شہریوں پر گولی کیوں چلائی اس کا جواب جو بھی ریاست کے حق میں دے گا وہ منافق اور بے رحم درندہ ہو سکتا انسان نہیں .

02.12.2024 13:39 — 👍 3    🔁 0    💬 0    📌 0

‏کارِ تخلیق سے پہلے کا گماں ہے مجھ کو
تیری مٹی، میری مٹی میں سمائی ہو گی.

02.12.2024 13:04 — 👍 2    🔁 0    💬 0    📌 0

‏پھر وہی یاد کی وحشت وہی تنہائی کی شام
کوئی مہماں بھی نہیں چاے پہ آنے والا
کس تعلق سے اسے گھر سے بُلانے جاتے
اس سے رشتہ ہی نہیں کوئی بتانے والا
گھر کی تنہائی نے سناٹے سے گھبرا کے کہا
کوئی بچہ بھی نہیں شور مچانے والا
اچھے اشعار سنانے کی سزا ملتی ہے
کوئی ہوتا ہی نہیں مصرع اٹھانے والا۔
سلمان صدیقی

02.12.2024 12:17 — 👍 2    🔁 0    💬 1    📌 0

‏کچھ وطن ایسے بھی ہوتے ہیں:
جن میں داخل ہونا ایک آزمائش،
باہر نکلنا ایک کرب،
اور ان میں ٹھہرنا ایک قیامت۔
مگر پھر بھی، تمہارے پاس اس کے سوا
کوئی اور وطن نہیں ہوتا

مرار البرغوثی
فلسطینی شاعر، ناول نگار

29.11.2024 18:03 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

‏میں توحیراں ہوں کہ وحشت میں لگائی آواز
تجھ تلک بھی نہیں جاتی تو کہاں جاتی ہے.

29.11.2024 13:09 — 👍 2    🔁 0    💬 0    📌 0

مرے پروردگارا! مر رہا ہے
دعا کا استعارہ مر رہا ہے
وہ دیکھو شام کی آنکھوں میں سرخی
بڑا دلکش نظارہ مر رہا ہے
چمک مدھم نہ ہو تو اور کیا ہو
مرے اندر ستارہ مر رہا ہے
اسے اتنا کہو وہ لوٹ آئے
سخن کا شہر سارا مر رہا ہے
محبت کو بچانے میں لگے ہیں
بھلے رشتہ ہمارا مر رہا ہے.

28.11.2024 20:02 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

‏بے دلی کیا یوں ہی دن گزر جائیں گے
صرف زندہ رہے ہم تو مر جائیں گے
کتنی دل کش ہو تم کتنا دلجو ہوں میں
کیا ستم ہے کہ ہم لوگ مر جائیں گے
- جون ایلیا

28.11.2024 19:10 — 👍 2    🔁 0    💬 0    📌 0

‏مجھے بیٹھنے کی جگہ ملے، میری آرزو کا بھرم رہے
تیری انجمن میں اگر نہیں، تیری انجمن سے قریں سہی

پیر سید نصیر الدین نصیرؒ

28.11.2024 15:16 — 👍 5    🔁 0    💬 0    📌 0

ایف آئی آر درج کریں قانونی راستہ اختیار کریں اغوا کی اجازت ہر گز نہیں دے سکتے

28.11.2024 09:29 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0



سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی پارکنگ سے نامعلوم افراد اغواء کرکے لے گئے۔
‎#ReleaseMatiUllahJan
‎@Matiullahjan919
‎@amnestysasia

27.11.2024 23:58 — 👍 4    🔁 1    💬 1    📌 0

‏بھلا کیسے گزاریں گے تمہارے ہِجر کا موسم
نومبر میں بچے بھی تو دسمبر مار ڈالے گا

27.11.2024 19:27 — 👍 5    🔁 0    💬 0    📌 0

‏یہاں پہ رہتا نہیں کوئی قیس نام کا شخص
کسی نے آپ کو صحرا غلط بتایا ہے

حیات واقعی مشکل ہے یا مجھے دل نے
گزارنے کا طریقہ غلط بتایا ہے

27.11.2024 19:25 — 👍 5    🔁 0    💬 0    📌 0

@khayall is following 14 prominent accounts