کبھی تو سوچ تجھے کتنا سوچتا ہوگا
وہ غم زدہ جو تری سمت دیکھتا بھی نہیں
یہ دل نے روٹھ کے کن مشکلوں میں ڈال دیا
اسی کو چاہنا اور اس سے بولنا بھی نہیں
@sherosukhan.bsky.social
بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالب تماشۂ اہلِ کرم دیکھتے ہیں
کبھی تو سوچ تجھے کتنا سوچتا ہوگا
وہ غم زدہ جو تری سمت دیکھتا بھی نہیں
یہ دل نے روٹھ کے کن مشکلوں میں ڈال دیا
اسی کو چاہنا اور اس سے بولنا بھی نہیں
ہمارے جسم فکریں کھا گئیں
اندوہ سے لتھڑے بگولوں نے
نگاہوں میں رمق بھر روشنی تک بھی نہیں چھوڑی
ہمارے خواب, تعبیر کے کل کی تمنا میں
مقدر کی غذا ٹھہرے
سو لازم ہے کہ ہم ماتم کا نم اوڑھیں
صدائیں گُل کریں
خاموشیاں پہنیں!
#عبدالرحمان_واصف
پھر اس کے بعد کچھ اپنا سراغ مل نہ سکا
میں اپنی قید سے اک دن فرار ایسا ہوا
#کاشف_حسین_غائر
زندگی یُوں بھی کہاں سہل تھی اختر عُثمانؔ
سب سے دُشوار محبت سے سُبکدوشی تھی
اختر عُثمانؔ
وہ اگلا موڑ جدائی کا ، اسے آنا ہے وہ تو آئے گا ۔۔۔
21.11.2024 09:47 — 👍 0 🔁 0 💬 0 📌 0ہم لوگ اِس میں رہتے ہیں جاہ و حشم کے ساتھ
آخر کوئی وقار بھی ہو کائنات کا
اختر عُثمانؔ