Sajjad Akbar's Avatar

Sajjad Akbar

@sajjadakbar.bsky.social

یا اللہ کریم ہمیں دین کی راہنمائی عطاء فرما سیدھے راستے پر چلا اور ہماری مشکلات کو آسان فرما۔

54 Followers  |  24 Following  |  143 Posts  |  Joined: 18.11.2024  |  1.5235

Latest posts by sajjadakbar.bsky.social on Bluesky

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے کہ کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کو اٹھا کر اس کی جگہ خود بیٹھ جائے۔ (بخاری 911)

06.11.2025 03:48 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

نبی کریم ﷺ نے فرمایا سب سے بڑا گناہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک قرار دینا اور والدین کی نافرمانی کرنا اور قتل کرنا اور جھوٹ بولنا ہے۔
(مسلم260)

06.11.2025 03:47 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

رسول الله ﷺ نے فرمایا:
یہود تم سے جنگ کریں گے اور تم انھیں اچھی طرح قتل کرو گے ، یہاں تک کہ پتھر کہے گا : اے مسلمان ! یہ یہودی ہے ، آگے بڑھ ، اس کو قتل کر ۔
(مسلم 7335)

06.11.2025 03:45 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب امام «سمع الله لمن حمده» کہے تو تم «اللهم ربنا ولك الحمد» کہو۔ کیونکہ جس کا یہ کہنا فرشتوں کے کہنے کے ساتھ ہو گا، اس کے پچھلے تمام گناہ بخش دیے جائیں گے۔(بخاری 796)

06.11.2025 03:44 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

نبی کریم ﷺ نے فرمایا سن لو بدن میں ایک گوشت کا ٹکڑا ہے جب وہ درست ہو گا سارا بدن درست ہو گا اور جہاں بگڑا سارا بدن بگڑ گیا۔ سن لو وہ ٹکڑا آدمی کا دل ہے۔(بخاری 52)

06.11.2025 03:43 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

رسول الله ﷺ نے فرمایا:
ایک شخص راستے پر چلا جا رہا تھا ، اس نے راستے پر ایک کانٹے دار ٹہنی دیکھی تو اسے ( ایک طرف ) ہٹا دیا ۔ اللہ تعالیٰ نے اسے اس کا انعام دیا تو اس کی بخشش فرما دی ۔
(مسلم 6669)

06.11.2025 03:36 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ پروردگار فرماتا ہے آج میرے دو طرح کے بندوں نے صبح کی۔ ایک مومن ہے ایک کافر۔ جس نے کہا اللہ کے فضل و رحم سے پانی پڑا(بارش ھوئی) وہ تو مجھ پر ایمان لایا اور ستاروں کا منکر ہوا اور جس نے کہا فلاں تارے کے فلاں جگہ آنے سے پانی پڑا اس نے میرا کفر کیا، تاروں پرایمان لایا۔(بخاری 1038)

05.11.2025 07:53 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” قیامت کے دن اللہ کی نظر میں دو رخے شخص سے بدتر کوئی نہیں ہو گا “(ترمذی 2025)

28.10.2025 04:48 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

*نبی مہربان علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا ہے کہ جمعے کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو۔*
*اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰٓى إِبْرَاهِيمَ وَ عَلٰٓى اٰلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰٓى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓى اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰٓى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰٓى اٰلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ*

03.10.2025 03:20 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

ابوحمید نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا اور دونوں ہاتھ زمین پر رکھے بازو نہیں بچھائے نہ ان کو پہلو سے ملایا۔(بخاری 822)

28.09.2025 05:31 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ خیبر کے موقع پر کہا تھا کہ جو شخص اس درخت یعنی لہسن کو کھائے ہوئے ہو اسے ہماری مسجد میں نہ آنا چاہیے (کچا لہسن یا پیاز کھانا مراد ہے کہ اس سے منہ میں بو پیدا ہو جاتی ہے) (بخاری 853)

28.09.2025 05:28 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” تکلیف دہ بات سن کر اللہ سے زیادہ صبر کرنے والا کوئی نہیں ہے ، کم بخت مشرک کہتے ہیں کہ اللہ اولاد رکھتا ہے اور پھر بھی وہ انہیں معاف کرتا ہے اور انہیں روزی دیتا ہے۔
(بخاری 7378)

28.09.2025 05:26 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

رسول الله ﷺ نے فرمایا:
اللہ عزوجل رات کو اپنا دست ( رحمت بندوں کی طرف ) پھیلا دیتا ہے تاکہ دن کو گناہ کرنے والا توبہ کرے اور دن کو اپنا دست رحمت پھیلا دیتا ہے تاکہ رات کو گناہ کرنے والا توبہ کرے ( اور وہ اس وقت تک یہی کرتا رہے گا ) یہاں تک کہ سورج مغرب سے طلوع ہو جائے۔
(مسلم 6989)

28.09.2025 05:25 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کی بیوی (نماز پڑھنے کے لیے مسجد میں آنے کی) اس سے اجازت مانگے تو شوہر کو چاہیے کہ اس کو نہ روکے۔(جب مسجد میں عورتوں کے لیئے نماز پڑھنے کا انتظام ہو) (بخاری 873)

28.09.2025 05:24 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالٰی قیامت کے دن اس شخص کو نظر رحمت سے نہیں دیکھے گا جس نے تکبر کی وجہ سے اپنا کپڑا زمین پرگھسیٹا۔“
(بخارى 7588)

28.09.2025 05:22 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

رسول الله ﷺ نے فرمایا : دنیا مومن کا قید خانہ اور کافر کی جنت ہے.
(مسلم 7417)

28.09.2025 05:21 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

رسول الله ﷺ نے فرمایا:
میت کے پیچھے تین چیزیں ہوتی ہیں ، ان میں سے دو لوٹ آتی ہیں اور ایک ساتھ رہ جاتی ہے ، اس کے گھر والے ، اس کا مال اور اس کا عمل اس کے پیچھے ہوتے ہیں ، گھر والے اور مال لوٹ آتے ہیں اور عمل ساتھ رہ جاتا ہے ۔
(مسلم 7424)

28.09.2025 05:20 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

نبی کریم ﷺ نے فرمایا ”اللہ قیامت کے دن زمین کو اپنی مٹھی میں لے لے گا اور آسمان کو اپنے دائیں ہاتھ میں لپیٹ لے گا پھر فرمائے گا میں بادشاہ ہوں، کہاں ہیں زمین کے بادشاہ۔
(بخاری-7382)

28.09.2025 05:19 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

جمعہ المبارک کا دن ہے سورہ الکھف کی تلاوت کرنا نہ بھولئے گا۔

19.09.2025 04:18 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

الھم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم و علی آل ابراہیم انک حمید مجید
الھم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم و علی آل ابراہیم انک حمید مجید

19.09.2025 04:17 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے میری امت کے دلوں میں پیدا ہونے والے وسوسوں کو معاف کر دیا ہے جب تک وہ انہیں عمل یا زبان پر نہ لائیں۔
(بخاری2528)

12.09.2025 06:08 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

لوگو، تم پر اللہ کے جو احسانات ہیں انہیں یاد رکھو۔ کیا اللہ کے سوا کوئی اور خالق بھی ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہو؟ ۔۔۔۔ کوئی معبُود اُس کے سوا نہیں، آخر تم کہاں سے دھوکا کھا رہے ہو؟
(سورۃ فاطر 3)

12.09.2025 06:08 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

انس رضی اللہ عنہ ہمیں نبی کریم ﷺکی نماز کا طریقہ بتلاتے تھے۔ چنانچہ آپ ﷺ نماز پڑھتے اور جب اپنا سر رکوع سے اٹھاتے تو اتنی دیر تک کھڑے رہتے کہ ہم سوچنے لگتے کہ آپ ﷺ بھول گئے ہیں۔(بخاری 800)

12.09.2025 06:07 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رکوع، سجدہ، رکوع سے سر اٹھاتے وقت اور دونوں سجدوں کے درمیان کا بیٹھنا تقریباً برابر ہوتا تھا۔(بخاری 801)

12.09.2025 06:06 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے سات اعضاء پر سجدہ کرنے کا حکم ہوا ہے۔ پیشانی پر اور اپنے ہاتھ سے ناک کی طرف اشارہ کیا اور دونوں ہاتھ اور دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں کی انگلیوں پر۔ اس طرح کہ ہم نہ کپڑے سمیٹیں نہ بال۔(بخاری 812)

12.09.2025 06:05 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

رسول الله ﷺ نے فرمایا:
قیامت قائم نہیں ہو گی ، یہاں تک کہ دجالوں اور کذابوں کو بھیجا جائے گا جو تیس (30)کے قریب ہوں گے ۔ ان میں سے ہر ایک دعویٰ کرتا ہو گا کہ وہ اللہ کا رسول ہے ۔
(مسلم 7342)

12.09.2025 06:05 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

رسول الله ﷺ نے فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ قاتل کو پتہ نہیں ہو گا کہ اس نے کیوں قتل کیا اور نہ مقتول کو پتہ ہو گا کہ اسے کس بات پر قتل کیا گیا ۔
(مسلم 7303)

29.08.2025 04:44 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

نبی کریم ﷺ نے فرمایا۔ لوگوں کا کیا حال ہے جو نماز میں اپنی نظریں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں۔ آپ ﷺ نے اس سے نہایت سختی سے روکا۔ یہاں تک آپ ﷺنے فرمایا کہ لوگ اس حرکت سے باز آ جائیں ورنہ ان کی بینائی اچک لی جائے گی۔(بخاری 750)

29.08.2025 04:41 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

عائشہ رضی اللہ عنہا سے آپ نے بتلایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز میں ادھر ادھر دیکھنے کے بارے میں پوچھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ تو ڈاکہ ہے جو شیطان بندے کی نماز پر ڈالتا ہے۔(بخاری 751)

29.08.2025 04:39 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

بی کریم ﷺ ظہر کی پہلی رکعت میں (قرآت) طویل کرتے تھے اور دوسری رکعت میں مختصر۔ صبح کی نماز میں بھی آپ ﷺ اسی طرح کرتے تھے۔(بخاری 778)

29.08.2025 04:38 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

@sajjadakbar is following 19 prominent accounts