بزم اردو's Avatar

بزم اردو

@urdubazm.bsky.social

‏‏‏تنقید، طنز اور تعصب سے مبراء۔اردو کی خدمت کا عزم لیئے محبان ‎‎‎#اردو کا مشترکہ فورم

146 Followers  |  138 Following  |  29 Posts  |  Joined: 18.11.2024  |  1.2772

Latest posts by urdubazm.bsky.social on Bluesky

Preview
جاوید اختر - قطعہ لاکھ ہوں ہم میں پیار کی باتیں | جاوید اختر کی تمام قطعہ ریختہ پر

لاکھ ہوں ہم میں پیار کی باتیں
یہ لڑائی ہمیشہ چلتی ہے
اس کے اک دوست سے میں جلتا ہوں
میری اک دوست سے وہ جلتی ہے

جاوید اختر
#اردو

28.12.2024 20:41 — 👍 3    🔁 1    💬 0    📌 0
Post image

السلام علیکم و رحمة اللّہ💐
محبانِ اردو
آج کی بزمِ اردو کا موضوع ہے

❤ آگ ' شمع ' پروانہ ❤️

اپنی پسند کے معیاری اشعار، قطعات اور دیگر ادبی اصناف (بزم اردو) پر تحریر فرمائیں
‎#اردو
اور
@urdubazm.bsky.social
کو ٹیگ کریں اور شاعر کا نام ضرور لکھیں

01.12.2024 15:30 — 👍 1    🔁 1    💬 1    📌 0

دل کے اندر درد آنکھوں میں نمی بن جائیے
اس طرح ملیے کہ جزو زندگی بن جائیے

اک پتنگے نے یہ اپنے رقص آخر میں کہا
روشنی کے ساتھ رہیے روشنی بن جائیے

جس طرح دریا بجھا سکتے نہیں صحرا کی پیاس
اپنے اندر ایک ایسی تشنگی بن جائیے
#اردو
#اداس_گلدستہ
@urdubazm.bsky.social

01.12.2024 02:05 — 👍 1    🔁 1    💬 1    📌 0


دیوتا بننے کی حسرت میں معلق ہو گئے
اب ذرا نیچے اتریے آدمی بن جائیے

عقل کل بن کر تو دنیا کی حقیقت دیکھ لی
دل یہ کہتا ہے کہ اب دیوانگی بن جائیے

عالم کثرت نہاں ہے اس اکائی میں سلیمؔ
خود میں خود کو جمع کیجے اور کئی بن جائیے
#اداس_گلدستہ
#اردو
@urdubazm.bsky.social

01.12.2024 02:07 — 👍 1    🔁 1    💬 0    📌 0

@urdubazm is following 13 prominent accounts