Muhammad Azam's Avatar

Muhammad Azam

@handcrafteds.bsky.social

دنیا کی بے ثباتی پر یقین کامل رکھنے والا ایک مسافر جو ابدی سفر کیلئے گن گن کر دن گزار رہا ہے

20 Followers  |  26 Following  |  15 Posts  |  Joined: 18.11.2024  |  1.8647

Latest posts by handcrafteds.bsky.social on Bluesky

انسان جنتا رب کے قریب ہوتا ہے اتنا ہی اس کے دل میں ہمدردی پیدا ہوتی ہے ۔پھر وہ گناہ گار کو نفرت کی نگاہ سے نہیں بلکہ ہمدردی کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔وہ گناہ گار سے دوری اختیار نہیں کرتا بلکہ اس کے قریب ہونے کی کوشش کرتا ہے تاکہ برے فعل سے نرمی کے ساتھ دور کر سکے۔

22.11.2024 17:16 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

انسانی عقل تجربات سے گزر کر کامل بنتی ہے ۔جو شخص تجربات سے نہ گزرا ہو اس کی عقل پر اعتبار کرنا حماقت ہے ۔کیوں کہ تجربات انسان کو خود سکھا دیتے ہیں ۔

22.11.2024 10:08 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

بالکل درست

22.11.2024 10:06 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

آج جمعہ کا دن ہے ۔
درود شریف کی کثرت کیجئے

22.11.2024 10:04 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

عورت کا جمال صرف ایک مرد میں ہوتا ہے وہ کسی غیر کی طرف التفات ہی نہیں کرتی اور دنیا کی خوبصورت اشیاء میں عورت کا ذوق بلند درجہ کا ہوتا ہے۔
جبکہ ایک مرد کئی عورتوں کی خواہش رکھتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ مرد کے ذوق کیلئے دنیا میں چار کی اجازت اور آخرت میں اس سے بھی زیادہ ۔

20.11.2024 06:46 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

عورت کو جمالیات کا ذوق ہوتا ہے ۔اور جمالیات میں عورت مرد کے مقابلے میں زیادہ بہتر کردار ادا کرتی ہے ۔جبکہ مرد عام جمالیات کے مقابلے میں عورت کے جمال کا رسیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مرد کیلئے جنت میں زیادہ بیویوں کا انتظام ہے ۔جبکہ عورت کیلئے سونا چاندی گاؤ تکیے ہر قسم کی آسائشیں ہیں۔

20.11.2024 06:46 — 👍 0    🔁 0    💬 1    📌 0

دل کو عربی میں قلب کہتے ہیں اور قلب کا معنی الٹ پھیر ہے۔یہاں یہ بدلتا رہتا ہے ۔اسی سے انسان اندازہ لگا لے کہ زیادہ اعتبار ہر گز نہ کرنا چاہیے

19.11.2024 19:01 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

آج سارا دن بلیو سکائی میں سائن ان کرتے گزرا اب پتہ چلا کہ حکومت نے اسے بھی بند کر دیا وی پی این کے زریعے رسائی ہوئی ہے

19.11.2024 18:58 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

آج مردوں کا عالمی دن خاموشی سے منا لیا گیا کیونکہ آگے دسمبر کی سرد راتیں آ رہی ہیں مرد نہیں چاہتے کہ کوئی پھڈا ہو جائے اور دسمبر خراب ہو۔
جبکہ عورتیں مارچ میں خوب ہلا گلا کرتی نظر آتی ہیں

19.11.2024 18:54 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

زندگی میں مواقع کبھی کبھی ملتے ہیں ۔عقل مند شخص مواقع سے فائدہ اٹھاتا ہے ۔
جبکہ موقع سے فائدہ نہ اٹھانا سستی کی دلیل ہے

18.11.2024 14:38 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

انسان اگر لفظِ "کیوں" کو زندگی کا حصہ بنا لے تو بہت سارے مسائل کا حل خود ہی تلاش کر لیتا ہے ۔
میں اس زمین پر کیوں آیا؟
مجھے زمین پر کیوں اتارا؟
مجھے زندگی میں کیوں محنت کرنی پڑتی ہے؟
مجھے کون کون سے کام کیوں کرنے ہیں ؟
تب انسان کو جواب خود بخود ملتے چلے جائیں گے۔اور زندگی میں کامیابی مقدر ٹھہرے گی۔

18.11.2024 13:40 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

بہترین

18.11.2024 13:28 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

ہمارے یہاں گائے اور بکری کی کھال سے خوبصورت اور پائیدار لیڈی پرس تیار کیئے جاتے ہیں۔ ہمارا مقصد اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنا ہے جو فیشن اور استعمال میں یکساں بہترین ہوں۔ ہر پرس کو ہم احتیاط سے محنت سے تیار کرتے ہیں ۔جو کہ انتہائی دیدہ زیب ہوتے ہیں ۔آپ اپنی مرضی کا ڈیزائن ہم سے تیار کروا سکتے ہیں

18.11.2024 13:26 — 👍 2    🔁 0    💬 0    📌 0

ایک سوال کا جواب دیجیے ۔
انسانی زندگی میں مواقع اہم ہوتے ہیں ۔یا جذبہ اور جنون ہی زندگی کو آگے لے جانے کیلئے کافی ہوتا ہے ؟

18.11.2024 07:08 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

روَ قُلْ رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّ اَخْرِجْنِیْ مُخْرَ جَ صِدْقٍ وَّ اجْعَلْ لِّیْ مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطٰنًا نَّصِیْرًا(80)
ترجمہ:
اور اے حبیب! یوں عرض کرو کہ اے میرے رب مجھے پسندیدہ طریقے سے داخل فرما اور مجھے پسندیدہ طریقے سے نکال دے اور میرے لئے اپنی طرف سے مددگار قوت بنا دے۔

18.11.2024 07:02 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

@handcrafteds is following 19 prominent accounts