Crescent's Avatar

Crescent

@crescent7776.bsky.social

347 Followers  |  258 Following  |  51 Posts  |  Joined: 17.11.2024  |  1.7734

Latest posts by crescent7776.bsky.social on Bluesky

👆🏻
ہم انہیں ردی کی ٹوکری کی نذر کر دیتے ہیں شاید ہی کوئی کبھی ٹوٹی چوڑی جوڑنے کی کوشش کرتا ہو کیونکہ یہ ناممکن سی ہی بات ہوتی ہے ۔۔۔ بالکل ایسے ہی نازک سی محبت بھی ہوتی ہے جب دو دل مل جاتے ہیں تو خوبصورت ساز بجتے ہیں اور جو ٹکرا جائیں بندھن ٹوٹ جاۓ تو سب ختم ۔۔۔
✍🏻

01.05.2025 02:39 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0

کبھی غور کیا ہے چوڑیوں کی کھنک پہ ؟؟؟ سننے میں کتنی دلآویز ہوتی ہے ۔۔ہے نا ❣️لیکن کبھی سوچا ہے یہ آواز ہوتی کیسے ہے جب یہ چوڑیاں آپس میں ٹکراتی ہیں نا تب جلترنگ سی ہوتی ہے یہ خوبصورت ساز بج تو جاتا ہے لیکن اکثر چوڑیاں ٹوٹ کر بکھر جاتی ہیں اور یہ کرچیاں ہمیں زخمی نہ کر دیں اس ڈر سے
👇🏻

01.05.2025 02:39 — 👍 1    🔁 0    💬 1    📌 0

🥀
اک گوشہ میں سب رکھ چھوڑیں
پھر اگلے برس سب ٹٹولیں
جہاں جیون سارا رکھ چھوڑا
وہیں سجا دیں یہ سال بھی تھوڑا
✍🏻🥀

07.01.2025 15:21 — 👍 0    🔁 0    💬 0    📌 0


🥀
زیرِ لب خندہ بھی ہے
یادوں کا اک پھندا بھی ہے
پرواز کی اک خواہش بھی ہے
کچھ گرنے کی ہیبت سی بھی
کچھ چبھتے ہوۓ سےلمحے ہیں
کچھ آسودہ سی ساعتیں
کچھ مل جانے سے بجھتی پیاس
کچھ کھو جانے سے جگتی یاس
حافظہ کی چادر میں اب
تہہ در تہہ رکھے ہیں سب
✍🏻🥀

07.01.2025 15:21 — 👍 0    🔁 0    💬 1    📌 0

🥀
اک گٹھری باندھ رہی ہوں آج
گزرے برس کی یادوں کی
کچھ تصویریں ہیں دھندلی سی
کچھ مہکی مہکی چندن سی
کچھ کہہ جانے کی عطائیں ہیں
کچھ سہہ جانے کی خطائیں ہیں
جواہرپوش سا آئینہ
ماضی سےحال کا وہ زینہ
کچھ خواب بِنا تعبیر تھے جو
اس برس کی بھی جاگیر ہیں وہ
✍🏻🥀

07.01.2025 15:21 — 👍 0    🔁 0    💬 1    📌 0

جی فی الحال یہاں ایسے ہی نادر خیالات بکھیرتے رہیں گے🫣آگے دیکھتے ہیں کیا رہتا ہے 🤭

01.12.2024 23:10 — 👍 1    🔁 0    💬 1    📌 0

🍂

کچھ درد دل کے
بَتاۓ نہیں جاتے
بلکہ
انھیں بس
بِتایا جاتا ہے
گزرا جاتا ہے
سنبھالا جاتا ہے
رلھ دیا جاتا ہے
دل کے ہی کسی کونے میں
ویرانے میں اندھیرے میں
اِس امید پہ کہ
شاید
کسی دن وہ درد
وہ زخم
وہ نشان
وہ ٹیسیں
آپ کا پیچھا چھوڑ دیں

🍂🌙
✍🏻

01.12.2024 02:07 — 👍 3    🔁 0    💬 1    📌 0


سونا بننا
یا سونا ہونا
اہم نہیں ہوتا
اہم تو پارس ہونا ہے
پارس کہ وہ جسکو چھو جاۓ
وہ سونا بن جاۓ
تو زندگی میں کوشش یہی ہو
کہ پارس بنیں
کبھی کسی کو جینے کی امنگ دیں
کہیں کسی راستہ کا پتھر ہٹا دیں کا
زیادہ نہیں تو کبھی کسی میں
اپنے لفظوں سے خوشی بانٹ دیں
کسی کہ چہرے پہ مسکان سجا دیں
🍂🌙
✍🏻

27.11.2024 01:24 — 👍 5    🔁 0    💬 1    📌 0

‏اب اس فائنل کال سے بھی خان صاحب آزاد نہیں ہوئے تو اخلاقی طور پہ خان کو خود کشی ہی کر لینی چاہیئے۔ 😷

#ٹوٹ_بٹوٹ

25.11.2024 22:31 — 👍 12    🔁 4    💬 0    📌 0

🍂
دل دروازہ
آہٹ دستک
بِن کھولے در آجانا
چپکے چپکے دل میں سمانا
ہولے سے دل لے جانا
کچھ کہتے جملوں میں چھلکتا
وہ پیار بھرا سا افسانا
چند ان کہے لفظوں میں چھپا
وہ چیختا سا سناٹا
کیا تم کو بھی تڑپاتا ہے
کوئی یاد تمھیں بھی آتا ہے
🍂🌙
✍🏻

24.11.2024 16:26 — 👍 21    🔁 4    💬 1    📌 0

👆🏻
🍂

کبھی کٹھن راستوں کے رازدار
کبھی کچھ کر جانے کے فخر میں بسے
کبھی خلوص کے زیاں کا افسوس
کبھی حوصلہ افزائی کے امیں
اور کبھی کچھ نہ کرجانے کی چبھن
اور کبھی کچھ مل جانے کی خوشی
کبھی کچھ چھن جانے کا روگ
تو یہ تو جو آنسو ہوتے ہے نا
بہت انمول ہوتے ہیں
🍂
✍🏻🌙

23.11.2024 21:26 — 👍 3    🔁 1    💬 0    📌 0

🍂
یہ جو پلکوں پہ ٹَکے ہوۓ
شبنم سے موتی ہوتے ہیں نا
وہ انمول ہوتے ہیں
کیونکہ ان میں
ہر جذبہ سمو جاتا ہے
الگ الگ وقت
الگ الگ احساس
جذبات کے نمائندہ
کبھی محبت کے خمار سے پر
کبھی شکر کے جذبے سے معمور
🍂
✍🏻👇🏻

23.11.2024 21:26 — 👍 8    🔁 3    💬 1    📌 0
Post image 23.11.2024 12:09 — 👍 3    🔁 2    💬 0    📌 0

بہت شکریہ 🙏🏼😊

22.11.2024 17:20 — 👍 1    🔁 0    💬 0    📌 0

جی شکریہ 😊

22.11.2024 16:04 — 👍 1    🔁 0    💬 1    📌 0

اور کیا کسی کو کیا پتہ اپنا شوق پورا ہو جاتا ہے 😂میں بس ✍🏻لگا دیتی ہوں 🫣اپنی تسلی کے لیئے 🤭

22.11.2024 16:04 — 👍 2    🔁 0    💬 0    📌 0

جی

22.11.2024 16:02 — 👍 1    🔁 0    💬 1    📌 0

نوازش 🙏🏼اک کاوش تھی✍🏻

22.11.2024 14:45 — 👍 2    🔁 0    💬 2    📌 0

🍁
غیروں کے عطا ستم پہ کیوں رو رہے ہیں آپ
اپنے بھی یہاں بن کے دوست لوٹ لیتے ہیں

سچائیوں کے طلسم سے نکلیۓ جناب
جینا جسے ہو دنیا میں وہ جھوٹ کہتے ہیں

اس کار زارِ زیست میں رہنے کا ہے ہنر
لٹتے رہیں ہمیشہ یا پھر لوٹ لیتے ہیں

🍂
✍🏻

22.11.2024 12:55 — 👍 8    🔁 1    💬 2    📌 0

یہ کس نے ہم سے لہو کا خراج پھر مانگا
ابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخ رو کر کے!!!

محسن نقوی

22.11.2024 12:34 — 👍 7    🔁 2    💬 0    📌 0

محبت دل کا رشتہ ہے
تو اعتبار اور بے اعتباری
‏دونوں ہی شاید قِسمِ محبت ہیں
یا
ہونے نہ ہونے کا درمیانی وقفہ
‏کہ
‏کسی پہ اعتبار آجانا
‏اپنے اختیار میں کہاں
‏یہ فیصلے تو دِلوں کہ ٹہرے
‏کہ وہ کس بات پہ
‏کسی بے اعتبار کو
‏با اعتبار کرے
‏اور کب کسی با اعتبار کو
‏بے اعتباری کی سند دے دے
✍🏻

21.11.2024 13:48 — 👍 7    🔁 1    💬 1    📌 0

سمٹ بھی جاؤں تو آکر بکھیر دیتا تھا
وہ شخص جیسے ہوا کا کوئی جھونکا تھا

میرے دھیان کے سب راستے وہیں اترے
سراب جیسا حسین، ہاں ، مگر وہ دھوکہ تھا

وہ اختیار سے میرے رہا سدا باہر
بے اختیار نہ ہو دل کو بہت روکا تھا

✍🏻

20.11.2024 17:52 — 👍 7    🔁 1    💬 1    📌 0

لاکھ بہتر ہے زمانے کی خبر رکھنے سے
ایک ہی شخص کے ہر دکھ سے شناسا ہونا
#ساجد_رحیم

19.11.2024 14:19 — 👍 5    🔁 2    💬 0    📌 0

یہ سوچ کے زندان کی وقعت نہیں رہتی
آواز کبھی زیرِ حراست نہیں رہتی

جاتے ہوئے موسم کی طرح ہوتے ہیں کچھ لوگ
گھر میں کئی اشیا کی ضرورت نہیں رہتی

#اظہر_فراغ

20.11.2024 06:37 — 👍 3    🔁 1    💬 0    📌 0

کھلا ہے جھوٹ کا بازار ، آؤ سچ بولیں
نہ ہو بَلا سے خریدار ، آؤ سچ بولیں

20.11.2024 16:10 — 👍 2    🔁 0    💬 0    📌 0
Post image

‏کچھ لوگ جو خاموش ہیں یہ سوچ رہے ہیں
‏سچ بولیں گے جب سچ کے ذرا دام بڑھیں گے

20.11.2024 13:36 — 👍 11    🔁 1    💬 4    📌 1

واہ واہ کیا بات ہے پہلے واہ اور پھر یہ ہنسی کے فوارے 🙄🙄🙄

20.11.2024 12:59 — 👍 1    🔁 0    💬 1    📌 0



زندگی ایک فن ہے لمحوں کو
اپنے انداز سے گنوانے کا--

#جون

19.11.2024 11:35 — 👍 5    🔁 2    💬 1    📌 0

ایک ایسا سانحہ بھی ہوا کچھ نہیں بچا
اے رب دو جہان ۔۔۔۔۔میرا کچھ نہیں بچا

وہ ساتھ رو رہا تھا تو سب ٹھیک تھا مگر
جب وہ بھی مجھ پہ ہنسنے لگا کچھ نہیں بچا !!
#احسن_سلیمان

19.11.2024 07:08 — 👍 4    🔁 1    💬 0    📌 0

ارے واہ واہ کیا کہنے ۔۔۔
مگر بات کچھ یوں ہے کہ ۔۔

جنکا ہر لفظ ہی کانٹوں سا چبھا کرتا ہے
انکا امرت بھی تو لوگوں کو زہر لگتا ہے

✍🏻 🙏🏼

19.11.2024 14:36 — 👍 4    🔁 1    💬 1    📌 0

@crescent7776 is following 14 prominent accounts