صَدقے جاواں اِکو تُوں اَیں
ساڈی کہڑا لَکھ تے اَکھ اے ۔
@neela1.bsky.social
Sukh da koi sah na aaway .
صَدقے جاواں اِکو تُوں اَیں
ساڈی کہڑا لَکھ تے اَکھ اے ۔
کہتی ہیں وہ مُجھ سے کوئی اور بات کر
لاؤں کہاں سے بات تیری بات کے سِوا ۔
کوئی مَنتر، کوئی تعویز، مُرشد
مُحبت کب ہے اچھی چیز، مُرشد
بہت مُشکل میں دِل آیا ہُوا ہے
سَنبھل جائے، کوئی تجویز؟ مُرشد ۔
اُس سے بِچھڑا ہُوں تو رویا ہوں ورنہ کل تک
رونے والوں کو میں فنکار کہا کرتا تھا ۔
بھائی صاب صِرف جگہیں ہی Safe Zone نہیں ہُوا کرتیں،
کچھ لوگ بھی آپ کا Safe Zone ہوتے ہیں،
اُن کے آس پاس آپکو عجیب محسوس نہیں ہوتا، گُھٹن محسوس نہیں ہوتی، کوئی ڈر بھی نہیں ہوتا، اُن کے سامنے آپکو کُچھ اور بننا نہیں پڑتا،
آپ جو ہوتے ہیں جیسے ہوتے ہیں بس وہی رہتے ہیں ۔
کوئی بھی ایسا لَمحہ نہیں گُزرتا ہے بھائی صاب جِس میں میرے دِل کی مَملَکَت لَشکَرِ غم کے ہاتھوں تباہ و بَرباد نہ ہوتی ہو ۔
08.12.2024 13:20 — 👍 0 🔁 0 💬 0 📌 0بھیجی ہیں اُس نے اِنباکس میں کِتنی اُداسیاں
چہرہ اُتر گیا میرا، مُرجھا گئے ہیں پُھول ۔
آج دِسمبر کو رونے والوں کی چوتھی تاریخ ہے، اِس بابرکت ماہ میں گُمنام شاعر دبی ہوئی چوٹوں کے ساتھ ٹِیس بن کر اُبھریں گے، اگر کِسی دِن بارِش برس گئی تو دِل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ نکلیں گے،
نہیں ہے گیس کا نام و نشاں بھی
میرے گھر میں سلنڈر آ گیا ہے
اُسے کہنا دسمبر آ گیا ہے ۔
کچھ چیزیں تو میرے کو بالکل ہی نا قابلِ برداشت لگتی ہیں،
ٹھنڈی چائے، تیز آوازیں، اِنسانوں کا ہجُوم، سب مردوں سے بات کرنے والی عورت اور ہر عورت کو دِل دینے والا مرد ۔
ساہ وی کیہڑا سَوکھا آؤندا
اِک موڑاں تے دُوجا آؤندا ۔
اور پھر صَبر کی اُنگلی تھام کر میں اِتنا چلا اِتنا چلا اِتنا چلا کہ صَبر رُک کر بولا، بھائی جی میرا گھر آگیا ہے آگے تُو اکیلا چلا جا ۔
30.11.2024 14:14 — 👍 0 🔁 0 💬 0 📌 0اُداسی ، دُکھ ، اذیت ، خسارے آجائیں
ہے جِن سے گہرا تعلق وہ سارے آجائیں ۔
کیا عَجب لوگ ہیں اُلجھے ہوئے اُلجھائے ہوئے
ساتھ رہتے ہوئے, ہنستے ہوئے ,اُکتائے ہوئے ۔
دِل کی مسنَد پہ تیرا نام ہے چِسپاں جاناں
اب تذبذَب نہ دِکھا بیٹھ جا حُکمرانی کر ۔
زِندگی سے یہ رہا اپنی مُلاقات کا حال
کِسی بیزار سے جیسے کوئی بیزار مِلے ۔
آنکھ مَچولی آتی ہے پر تُم کو کھونے کا ڈر بھی ہے
اپنے چُھپنے کی باری میں تُم کو ڈھونڈتا رہتا ہوں ۔
ہمیں کوئی خُوبصورت لفظ کہا جائے تو ہم بیس سال چھوٹے ہو جاتے ہیں اور جب کوئی تکلیف دہ بات کہی جائے تو ہم ہزار سال کے بوجھ تلے دب جاتے ہیں ۔
23.11.2024 14:34 — 👍 0 🔁 0 💬 0 📌 0فلسفے، پڑھائی، لوگ، اُداسی، سوچیں، ذِمے داریاں
میرے اپنے مَسائل تھوڑے ہیں، تُم مُحبت اُٹھا لائے ہو ۔
#یہ_تم_کیا_اٹھا_لائے_ہو
تُم خواب کو روتے ہو کہ آنکھوں نے ہماری،
اِک عُمر ہوئی نِیند کے بِستر نہیں دیکھے ۔
صورت حال یہ ہے کہ زِندگی سے بیزار ہوں
مَسئلہ یہ ہے کہ ابھی تو آغازِ جوانی ہے ۔
پڑھائی کے جَھنجَھٹ پالے اور مُحبت بھی کر لی
میں نے دو دو ظُلم کِئے ہیں اپنی ایک جَوانی پہ ۔
ویکھی جا پر چھیڑی نا ۔
18.11.2024 13:49 — 👍 0 🔁 0 💬 0 📌 0اچھا آپ سب لوگ یہاں اپنی اپنی بکواس جاری رکھیں، مُجھے کُچھ نہیں کہنا!!
17.11.2024 19:15 — 👍 0 🔁 0 💬 0 📌 0